تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
جیمز جٹراس:
جوہری معاہدے کے خلاف موقف ٹرمپ پر اسرائیل وسعودی عرب کے دباؤ کا نتیجہ ہے

نیوزنور: امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کا  اس معاہدے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ یہ  اسرائیل اورسعودی حکام جو ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں  کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۶۰ : // تفصیل

جیمز جٹراس:

جوہری معاہدے کے خلاف موقف ٹرمپ پر اسرائیل وسعودی عرب کے دباؤ کا نتیجہ ہے

نیوزنور: امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کا  اس معاہدے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ یہ  اسرائیل اورسعودی حکام جو ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں  کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں ’’جیمز جٹراس‘‘نےکہاکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کا  اس معاہدے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ یہ  اسرائیل اورسعودی حکام جو ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں  کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی اورظالم آٓل سعود حکام اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی  شام میں اسکے کردار اورفلسطینی مقاومت کو اس کی حمایت کے مخالف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوراسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے دشمن ہیں اوروہ امریکہ کے ذریعے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کے مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں   تاہم وہ جوہری معاہدے کو اس مقصد کی حصولی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرا عقید ہےکہ جوہری معاہدے کی منسوخی  کا قدم امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی طرح کی فوجی کاروائی کا بہانہ فراہم کرےگا۔

قابل ذکر ہےکہ امریکہ کے  سابق نائب صدر  جوبائیڈن نے خبردار کیاہےکہ اگرامریکہ جوہری سمجھوتے سے باہر نکلتا ہےتو وہ دنیا میں الگ تھلگ رہ جائےگا ۔

انہوں نے کہاکہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی حتیٰ واشنگٹن حکومت نے بھی اس موضوع کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر تاریکی راہ پر گامزن ہے  اورنئے سمجھوتے کیلئے جدید مذاکرات  کی صورت میں دنیا امریکہ کی حمایت نہیں کرےگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر