تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف ایرانی خطیب:
محبت اہلبیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد نے محبت اہلبیت(ع) کو تمام خوبیوں کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین(ع) پر گریہ سیرت اہلبیت(ع) ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۴۴۷ : // تفصیل

معروف ایرانی  خطیب:

محبت اہلبیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد نے محبت اہلبیت(ع) کو تمام خوبیوں کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین(ع) پر گریہ سیرت اہلبیت(ع) ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد ’’حجت الاسلام فرحزاد‘‘ نے شہر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں مجلس حسینی (ع) میں  حسد کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایات میں ہے کہ حسد انسان کے ایمان کو ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے حضرت یوسف(ع) کی داستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس داستان میں سینکڑوں اخلاقی نکتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ حسد کی وجہ سے حضرت یوسف(ع) کے بھائیوں نے انہیں کنویں میں ڈال دیا۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا کہ حضرت یوسف کے بھائی نبی کے بیٹے تھے لیکن حسد کی وجہ سے وہ حضرت یوسف(ع) کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صرف خدا کے نیک اور خالص بندے حسد سے محفوظ ہیں۔

انہوں نے خودشناسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگر انسان اپنے عیبوں کو پہچان لے تو پھر وہ اپنے آپ پر فخر نہیں کرتا اور دوسروں کے نقصان پر خوش نہیں ہوتا۔

انہوں نے زیارت امام حسین(ع) کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہیں۔

حجت الاسلام فرحزاد نے  مزید کہا  کہ جو افراد کربلا جانے کی طاقت رکھنے کے باوجود زیارت امام حسین(ع) کو نہ جائیں وہ قیامت کے دن پشیمان ہوں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر