تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی محکمہ اوقاف :
یہودی شرپسندوں کےمسجد اقصیٰ پر دھاووں میں 300 فیصد اضافہ

نیوز نور : فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل مسجد اقصیٰ کی کڑی نگرانی کے بعد اب تک 366 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

استکباری دنیا صارفین۶۲۸ : // تفصیل

فلسطینی محکمہ اوقاف :

یہودی شرپسندوں کےمسجد اقصیٰ پر دھاووں میں 300 فیصد  اضافہ

نیوز نور : فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل مسجد اقصیٰ کی کڑی نگرانی کے بعد اب تک 366 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں سال کے دوران قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں 300 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ روز انتہا پسند یہودی رکن پارلیمنٹ ’یہودا گلیک‘ مسجد اقصیٰ کے باب القطانین میں پولیس کی کڑی سیکورٹی میں داخل ہوا اور توراتی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کے کہا  کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہودی شرپسند پولیس کی سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں اور حالیہ یہودی مذہبی تہواروں کے دوران ساڑھے تین سو سے زائد یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی حرمتی کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کی حیثیت سے وہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی شرپسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ان دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ صہیونی غاصبوں کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کی جاسکے۔

الشیخ عمر الکسوانی نے مزید کہا  کہ نہ صرف یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر بلکہ ہر وقت اور ہر حال میں فلسطینی شہری قبلہ اول میں آمد ورفت جاری رکھیں۔

یاد رہے  کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک صہیونی انتہا پسند تنظیموں نے مذہبی  تہوار’العُرش‘ کے موقع پر یہودی آباد کاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ عید کے ایام میں قبلہ اول پر زیادہ سے زیادہ دھاوے بولیں۔

ادھر بیت المقدس میں موجود فلسطینی اسلامی اور مسیحی تنظیموں نے بھی سوشل میڈیا پر قبلہ اول پر یہودیوں کی بڑھتی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ یہودی اشرار کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے قبلہ اول کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر