تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اطالوی سیاسی مبصر:
روسی مداخلت نے شام کی سیاسی و عسکری صورتحال کو پوری طرح بدل دیا ہے

نیوزنور: ایک اطالوی سیاسی مبصر نے شام میں روس کی دوسالہ انسداد دہشتگردی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ماسکو نے نہ صرف شام کی صورتحال کو مستحکم کرنے اوردہشتگردوں کی کمرتوڑنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ جیسے اسٹریٹجک علاقے میں اپنے سیاسی رول کو ثابت کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۷۴ : // تفصیل

اطالوی سیاسی مبصر:

روسی مداخلت نے شام کی سیاسی و عسکری صورتحال کو پوری طرح بدل دیا ہے

نیوزنور: ایک اطالوی سیاسی مبصر نے شام میں روس کی دوسالہ انسداد دہشتگردی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ماسکو نے نہ صرف شام کی صورتحال کو مستحکم کرنے اوردہشتگردوں کی کمرتوڑنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ جیسے اسٹریٹجک علاقے میں اپنے سیاسی رول کو ثابت کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’گیام پیروپینٹوری‘‘نے شام میں روس کی دوسالہ انسداد دہشتگردی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ماسکو نے نہ صرف شام کی صورتحال کو مستحکم کرنے اوردہشتگردوں کی کمرتوڑنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ جیسے اسٹریٹجک علاقے میں اپنے سیاسی رول کو ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں روس کے دوسال کے فوجی آپریشن کےبعد اب یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ ماسکو عسکری اور سیاسی سطح پر مشرق وسطیٰ میں  کامیاب رہی ہے۔

انہوں نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ روس نے شام میں دمشق کی اجازت پر مداخلت کرکے  شامی تنازعے کا رُخ اسد حکومت کے حق میں موڑ دیا ہے کہاکہ  روس اب  شامی تنازعے کے حل میں ایک اہم کھلاڑی کا کردارادا کررہاہے اورمشرق وسطیٰ میں اسکے بڑھتے اثرورسوخ  پر اب کسی طرح کا شبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کی موجودہ صورتحال ہمیں  دہشتگردی خاص کر داعش کے خلاف عالمی کوششوں کی اہمیت بیان کرتی ہے اورروسی مداخلت نے شام کی سیاسی و عسکری صورتحال کو پوری طرح بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2013 ء میں سابق امریکی صدراوبامہ  نے اس وقت کہاتھا کہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ نزدیک ہے تاہم 4 سال گزرنے کے باوجود بشارالاسد اقتدار پر بنے ہوئے ہیں اورشام کی صورتحال پر ان کا کنٹرول  پہلے سے کئی زیادہ ہے یا یہ کہنا مناسب ہوگا کہ شام پر مسلط کردہ امریکی جنگ میں وہ فاتح ہوکر اُبھر رہے ہیں۔

تجزیہ نگار نے کہاکہ  شام میں روس کی عسکری کاروائیاں مؤثرانسداد دہشتگردی  مہم کی  ایک لاجواب مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس نے یہ ثابت کرکے دکھایا کہ فوجی طاقت کے ذریعے دہشتگردی کے ساتھ جنگ ممکن ہے۔

اطالوی سیاسی مبصر نے خطے کے مستقبل کے بارے میں کہاکہ روس ممکنہ طورپر نئے سیاسی اورعسکری ماحول میں ایک ثالث کا کردار اداکرےگا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مستقبل میں بین الاقوامی منظر نامے پر دوبارہ لوٹ آئےگا لیکن اسرائیل  شام اورمشرق وسطیٰ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے روس ایک ایسا واحد ملک ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ مذاکرات کرسکتا ہے اوراسی وقت اسلامی جمہوریہ ایران کو سیکورٹی ضمانت دےسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طویل مدت میں روس مشرق وسطیٰ میں ایک ثالث کا کردار ادا کرنے جارہا ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر