تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی امور کے ایرانی ماہر:
امریکی حکام مشرق وسطیٰ میں وہابیت ،تکفیریت ،انتہاپسندی اورتشدد کو فروغ دیکر ایک سنگین خطرہ مول لے رہے ہیں

نیوزنور: عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن حکام  بیرونی ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ میں وہابیت ،تکفیریت ،انتہاپسندی اورتشدد کو فروغ دیکر ایک ایسا خطرہ مول لے رہے ہیں جسکی قیمت آخر کار امریکی شہریوں کو چکانی پڑےگی ۔

استکباری دنیا صارفین۲۵۱ : // تفصیل

عالمی امور کے ایرانی ماہر:

امریکی  حکام  مشرق وسطیٰ میں وہابیت ،تکفیریت ،انتہاپسندی اورتشدد کو فروغ دیکر ایک سنگین  خطرہ مول لے رہے ہیں

نیوزنور: عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن حکام  بیرونی ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ میں وہابیت ،تکفیریت ،انتہاپسندی اورتشدد کو فروغ دیکر ایک ایسا خطرہ مول لے رہے ہیں جسکی قیمت آخر کار امریکی شہریوں کو چکانی پڑےگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی سیاسی تجزیہ کار’’مسعود یوسفی ‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون کہ جسے  فارسی روزنامہ تجارت نے شائع کیا ہے میں لکھاکہ واشنگٹن حکام  بیرونی ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ  میں وہابیت ،تکفیریت ،انتہاپسندی اورتشدد کو فروغ دیکر ایک ایسا خطرہ مول لے رہے ہیں جسکی قیمت آخر کار امریکی شہریوں کو چکانی پڑےگی ۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے امریکی شہر لاس ویگاس میں  ہونے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے کہ جس میں 60 افراد ہلاک اور600 زخمی ہوئے تھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسطرح کا واقعہ  بیرونی ممالک خاص کر تشدد زدہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی طرف سے  تشدد،انتہاپسندی اورتکفیری دہشتگردوں کی حمایت کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان  ،داعش ،جبہت النصرہ  دیگر چھوٹے اوربڑے گروہوں کا وجود بیرونی ممالک خاص کر مشرق وسطیٰ  جیسے اسٹریٹجک علاقے میں  امریکی فوجی موجودگی کا بہانہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  گذشتہ تین یا چار دہائیوں کے دوران دنیا خاص کر مشرق وسطیٰ میں مختلف جنگوں میں جو خونریزی ہوئی ہیں وہ اب  یورپی اورامریکی معاشرے میں پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  گذشتہ سالوں سے مغربی ممالک میں دہشتگردانہ واقعات ،دھماکے اورقتل عام نے  مغربی ممالک میں عدم استحکام اورخوف وہراس پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ جو دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی غرض سے تشدد اورانتہاپسندی کو  فروغ دے رہا ہے نے ایک بڑا خطرہ مول لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  دنیا بھر کے مختلف ممالک میں  جنگیں شروع کرنا اور دنیا کے مختلف ممالک کو مختلف بہانوں سے خوفزدہ کرنے کی امریکی پالیسیوں کے پیچھے اسلحہ ساز فیکٹریاں اور ان سے وابستہ ٹھیکدار ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر