تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر:
امریکہ تہران کو اشتعال دیگر اپنی جنگ پسندی اورجارحانہ رویہ کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہاہے

نیوزنور: مشرق وسطیٰ امور کی ایک برطانوی ماہر اورشفقناانسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نےکہا ہے کہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کوشش میں اشتعال دینے کی کوشش کررہیاہےکہ تاکہ اپنی جنگ پسندی اورجارحانہ رویہ کا  جواز پیش کیا جاسکے۔

استکباری دنیا صارفین۴۶۳ : // تفصیل

شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر:

امریکہ تہران کو اشتعال دیگر اپنی جنگ پسندی اورجارحانہ رویہ کا  جواز پیش کرنے کی کوشش کررہاہے

نیوزنور: مشرق وسطیٰ امور کی ایک برطانوی ماہر اورشفقناانسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نےکہا ہے کہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کوشش میں اشتعال دینے کی کوشش کررہیاہےکہ تاکہ اپنی جنگ پسندی اورجارحانہ رویہ کا  جواز پیش کیا جاسکے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’کیتھرین شاکڈم‘‘نےکہا کہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کوشش میں اشتعال دینے کی کوشش کررہا ہےکہ تاکہ اپنی جنگ پسندی اورجارحانہ رویہ کا  جواز پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ میرےخیال میں  امریکی صدر اوران کے جنگ حامی ساتھی کہ جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں  نے ایران کے خلاف ہر حربہ اپنایا ہے تاکہ  امریکی ملٹری کمپلکس کےساتھ ایران کو تصادم کی اوردھکیلا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اوران کے حامی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈہ اور ایران میں نظام حکومت ،عوام ،فوج اورسیکورٹی ایپاریٹس کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش میں سرگرم ہیں تاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے  ایجنڈے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے اورحتیٰ خود ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں اور نفرتیں اسلامی جمہوریہ ایران کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت شام ،لبنان ،یمن میں مظلوم عوام کی حمایت سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ کیوں امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف روزانہ نفرت انگیز بیانات دیتا ہے۔

امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں اپنی  ہرزہ رسائی جاری رکھتے ہوئے کہاکہ  ایران نے ایٹمی معاہدے کی ماہیت کو نظرانداز کیا ہے ۔

اُدھر امریکہ کے  سابق نائب صدر  جوبائیڈن نے خبردار کیاہےکہ اگرامریکہ جوہری سمجھوتے سے باہر نکلتا ہےتو وہ دنیا میں الگ تھلگ رہ جائےگا ۔

انہوں نے کہاکہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی حتیٰ واشنگٹن حکومت نے بھی اس موضوع کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر تاریک راہ پر گامزن ہے  اورنئے سمجھوتے کیلئے جدید مذاکرات  کی صورت میں دنیا امریکہ کی حمایت نہیں کرےگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر