تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
نمائندہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم:
بحرین میں برطانوی بحری اڈے کا قیام واشنگٹن پر منامہ کے عدم اعتماد کی علامت ہے

نیوزنور: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے نے کہاہےکہ بحرین میں برطانوی فوجی اڈے کا قیام اس بات کا ثبوت ہےکہ منامہ حکومت  واشنگٹن کی حمایت کے بارے میں پراُمید نہیں ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۶۰ : // تفصیل

نمائندہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم:

بحرین میں برطانوی  بحری اڈے کا قیام واشنگٹن پر منامہ کے عدم اعتماد کی علامت ہے

نیوزنور: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے نے کہاہےکہ بحرین میں برطانوی فوجی اڈے کا قیام اس بات کا ثبوت ہےکہ منامہ حکومت  واشنگٹن کی حمایت کے بارے میں پراُمید نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹی این اے کےساتھ انٹرویو میں ’’شیخ عبداللہ دہقاق‘‘نے بحرین میں برطانوی  فوجی اڈے کا قیام اس بات کا ثبوت ہےکہ منامہ حکومت  واشنگٹن کی حمایت کے بارے میں پراُمید نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی بحریہ کی پانچویں فلیٹ  بحرین میں قائم ہے  تاہم برطانیہ نے بھی ملک میں اپنی نیول بیس قائم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن پر بحرینی حکومت کے عدم اطمنان کے باعث آل خلیفہ رژیم ملک میں برطانیہ کی موجودگی چاہتی ہے۔

بحرینی شیعہ عالم دین نے صیہونی حکومت کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی  آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ آل خلیفہ رژیم اسطرح کے اقدامات  بحرین کی انقلابی عوام کے خوف سے کررہی ہے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے  ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر