تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ڈاکٹرطاہر القادری :
دشمن خارجی فکر پھیلا کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں

 نیوز نور : پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن خارجی فکر پھیلا کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۲۶۷ : // تفصیل

ڈاکٹرطاہر القادری :

دشمن خارجی فکر پھیلا کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں

 نیوز نور : پاکستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن خارجی فکر پھیلا کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ’’ڈاکٹر طاہر القادری‘‘ نے کہا کہ جن کے اثاثے اورکاروبار بیرون ملک ہیں وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن خارجی فکر پھیلا کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں اور اسلام اور پاکستان کے بارے میں فکری مغالطے گھڑ کر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دیانت اور خیانت، امن اور دہشتگردی، جہاد اور فساد کی تمیز ختم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ  علماء سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے گھناؤنے استعمال اور مضمرات سے آگاہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے ملک میں عدلیہ کا مذاق اڑا کر لاقانونیت کے ایک نئے گھناؤنے کلچر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے کیونکہ  اہم عہدوں پر مسلط کچھ حکومتی عہدیدار غیر ملکی قوتوں کےآلہ کار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم منصوبہ بندی کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری  نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چیئرمین نیب سمیت ہر ریاستی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا نادر موقع ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر