تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فیڈریکا موگرینی :
ایران جوہری معاہدہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے

نیوز نور : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۳۵۸ : // تفصیل

فیڈریکا موگرینی :

ایران جوہری معاہدہ کسی ایک ملک سے مخصوص نہیں بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے

نیوز نور : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ نے اطالوی دارالحکومت روم میں بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے’آئی اے ای اے‘ کے قیام کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ دوطرفہ جیت پر مبنی اور اس کا تعلق صرف ایک مخصوص ملک سے نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی بدولت ایک خطرناک فوجی تقابل کے امکانات کو ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ طاقتور یورپی یونین کے بغیر ناممکن تھا اور ہم نے اپنی تمام کوششیں امن کی خدمت پر لگائیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لئے ناگزیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ  عالمی اجتماعی تعاون کی طاقت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے سے جیت پر مبنی معاہدے تک پہنچ گئے جو دنیا میں تخفیف اسلحہ کے نفاذ اور خطرناک فوجی تقابل کی روک تھام کے لئے سنگ بنیاد ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا  کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے جس کو بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے اپنی آٹھ رپورٹس میں درست قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ ایران کی پاسداری کی بھی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا تعلق کسی ایک یا دو ملک سے نہیں بلکہ اس کا تعلق تخفیف اسلحہ اور پوری دنیا سے ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے مزید کہا  کہ یقیناً ایران جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد ہے جس سے ہمارے دور کے سب سے سنگین جوہری تنازع کا خاتمہ ہوگیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر