تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی عدلیہ کے سربراہ :
عراقی تقسیم کی سازش صہیونی ریاست کی پالیسی ہے

نیوز نور : ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے عراق کے علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کے مقصد کو خطے میں نئی فسادات کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو تقسیم کرنے کی سازش ناجائز صہیونی ریاست کی پالیسی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۴۸ : // تفصیل

ایرانی عدلیہ کے سربراہ :

عراقی تقسیم کی سازش صہیونی ریاست کی پالیسی ہے

نیوز نور : ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے عراق کے علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کے مقصد کو خطے میں نئی فسادات کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو تقسیم کرنے کی سازش ناجائز صہیونی ریاست کی پالیسی ہے۔

عالمی ارد وخبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی عدلیہ کے سربراہ  ’’آیت اللہ صادق آملی لاریجانی‘‘نے تہران میں سینئر عدالتی حکام کے ایک اجلاس سے خطاب میں  عراق کے علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کے مقصد کو خطے میں نئی فسادات کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو تقسیم کرنے کی سازش ناجائز صہیونی ریاست کی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردستان ریفرنڈم خطے کو افراتفری کی نئی لہر میں ڈالنے کے لئے عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص صہیونیوں کی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے  کی یہ  پرانی پالیسی ہے جس کو ناجائز صہیونی ریاست اپنائی ہوئی ہے۔

کرد حکام کے دوہرے معیار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ امریکہ اس حوالے سے منافقت پر مبنی مؤقف اپنایا ہوا ہے جبکہ نہ صرف عراق کی مرکزی حکومت بلکہ کوئی بھی ملک کردستان کی علیحدگی کو تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس حوالے سے واضح مؤقف اپنایا  ہوا ہے کہ تہران خطے کی  علیحدگی  کا مخالف ہے  اورصرف ایک واحد عراق اور بغداد کی مرکزی حکومت کو تسلیم کرتا ہے۔

آیت اللہ لاریجانی نے خطے میں دہشتگردوں کے خلاف حالیہ فتوحات بالخصوص عراق اور شام میں داعش اور دیگر تکفیری عناصر پر عوام اور مسلح افواج کے غلبے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سامراجی طاقتوں کا دعویٰ تھا کہ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے 20 سال لگیں گے جبکہ ان عناصر کا مکمل خاتمہ قریب ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر