تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
لبنانی کالم نگار:
تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین پر نئی حکمت عملی تیار کی ہے

نیوزنور:لبنان کے ایک سیاسی مبصر ومعروف کالم نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین پر نئی حکمت عملی تیار کی ہےکہا ہےکہ نصراللہ کی حالیہ تقریر میں بہت سے ایسے پیغامات تھے جس وجہ سےاسرائیلی نوازمغربی کیمپ کو انہیں سنجیدگی سے لینا پڑا ۔

اسلامی بیداری صارفین۵۰۲ : // تفصیل

لبنانی کالم نگار:

تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین پر نئی حکمت عملی تیار کی ہے

نیوزنور:لبنان کے ایک سیاسی مبصر ومعروف کالم نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین پر نئی حکمت عملی تیار کی ہےکہا ہےکہ نصراللہ کی حالیہ تقریر میں  بہت سے ایسے پیغامات تھے جس وجہ سے  اسرائیلی نواز  مغربی کیمپ کو انہیں سنجیدگی سے لینا پڑا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ایک مختصر مضمون میں ’’امین حوطاط ‘‘نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین پر نئی حکمت عملی تیار کی ہےکہا ہےکہ نصراللہ کی حالیہ تقریر میں  بہت سے ایسے پیغامات تھے جس وجہ سے  اسرائیلی نواز  مغربی کیمپ کو انہیں سنجیدگی سے لینا پڑا ۔

لبنانی تجزیہ نگار نے کہاکہ سید حسن نصراللہ نے واضح الفاظ میں کہاکہ  اسرائیل مخالف مقاومت جنگ کی پہل نہیں کرےگی تاہم اگر اسرائیل ہم پر جنگ مسلط کرتا ہے تو اسے بھرپور جنگ کا سامنا کرنا پڑےگا اور جنگ کے نتائج کے حوالے سے امریکہ اوراسرائیل کی مہلک غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اس بات کو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیوں سید حسن نصراللہ نے  اسرائیلی عوام کو یہ تجویز دی کہ یہ تماری جنگ نہیں ہے اورکیوں آپ کو اس کی قیمت بھگتنی پڑےگی ۔

قابل ذکر ہےکہ  بیروت میں عاشورہ کے موقعے پر  سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ   صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے نئے جنگ کے امکان کےبارے میں کہاکہ  اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو یہ جنگ کے نتائج کے حوالے سےامریکہ اوراسرائیل کی غلطی ہوگی ۔

انہوں نےکہاکہ صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطین میں لانے والے یہودیوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ وہ خطے میں امریکی پالیسیوں کا ایندھن بن چکے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر