تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کالعدم مذہبی جماعت لشکر جھنگوی اور داعش کے نشانے پر ہے

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کالعدم مذہبی جماعت لشکر جھنگوی اور داعش کے نشانے پر ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۵۰ : // تفصیل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :

کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کالعدم مذہبی جماعت لشکر جھنگوی اور داعش کے نشانے پر ہے

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کالعدم مذہبی جماعت لشکر جھنگوی اور داعش کے نشانے پر ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے کاسی روڈ کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں پانچ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلہ کالعدم مذہبی جماعت لشکر جھنگوی اور داعش کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ملک دشمن قوتیں کالعدم مذہبی جماعتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے سو فیصد نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک ان کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

موصوف شیعہ عالم دین نے  کہا کہ  پاک چین اقتصادی راہدری کی کامیابی بلوچستان کی سلامتی اور امن و امان سے مشروط ہے جبکہ دشمن طاقتیں اس صوبے کا امن تباہ کرنے کے لیے کبھی گریٹر بلوچستان کا نعرہ لگاتے ہیں اور کبھی محرومی کا رونا رو کر محب وطن افراد کو ارض پاک سے بد ظن کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بلوچستان میں شر پسند عناصر کے گرد قانون کا شکنجہ سخت کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبیلہ سمیت ملک میں بسنے والے ہر فرد کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پاکستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے تاثر کو تقویت فراہم کریں گے جو عالمی سطح پر پاکستان کے ساکھ کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کا رُخ بلاتاخیر کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف موڑا جائے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر