تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی سینیٹر :
ٹرمپ ملک کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں

نیوز نور : امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی  جنونی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۳۶۶ : // تفصیل

امریکی سینیٹر :

ٹرمپ ملک کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں

نیوز نور : امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی  جنونی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین ’’باب کروکر‘‘ نے نیویارک ٹائمز کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں  کہا کہ امریکی جنونی  صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کو تیسری جنگِ عظیم کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ صدارت کے عہدے کو کسی ریئلیٹی شو کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور موجودہ صدر کی اپنی ہی پارٹی کی جانب سے ایسا بیان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے رویے پر تشویش  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ڈونالڈ ٹرمپ کو اندازہ ہی نہیں کہ جب امریکی صدر کچھ کہتا یا کچھ کرتا ہے تو اس کے اثرات پوری دنیا پر دکھائی دیتے ہیں۔

 باب کروکر  نے کہا کہ ٹرمپ  جس طرح جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کو للکارتے ہیں وہ امریکہ کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دھکیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ صدر ٹرمپ ایسی باتیں ٹویٹ کیوں کرتے ہیں جو سچ نہیں اور میں جانتا ہوں کہ ہر روز وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کو کس طرح ایسی باتوں سے روکنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  صدر ٹرمپ اور باب کروکر کے درمیان یہ تلخ کلامی اتوار کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ مسٹر باب کروکر چاہتے ہیں کہ صدر دوبارہ الیکشن کے لیے ان کی حمایت کریں اور انہوں نے انکار کر دیا۔

 باب کروکر نےامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ وائٹ ہاؤس ایک ڈے کیئر نرسری بن گیا ہے جہاں ٹرمپ کو ایسی باتوں سے روکا جاتا ہے لگتا ہے آج کوئی شفٹ پر نہیں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر