تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی صحافی :
ٹرمپ کے غیر معقول اور جنونی بیانات امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ خوفناک تصادم کی اور دھکیل سکتے ہیں

نیوز نور : امریکہ کے ایک صحافی و تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غیر معقول اور جنونی بیانات امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ خوفناک تصادم کی اور دھکیل سکتے ہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۳۰۷ : // تفصیل

امریکی صحافی :

ٹرمپ کے غیر معقول اور جنونی بیانات امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ خوفناک تصادم کی اور دھکیل سکتے ہیں

نیوز نور : امریکہ کے ایک صحافی و تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غیر معقول اور جنونی بیانات امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ خوفناک تصادم کی اور دھکیل سکتے ہیں ۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی و تجزیہ نگار ’’ایّان ویلمز‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کے کسی بھی امکان سے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی چرب زبان امریکہ کو شمالی کوریا کے ساتھ خوفناک تصادم کی اور دھکیل سکتی ہے۔

انہوں نے امریکی سینیٹر باب کروکر کے بیانات کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ تیسری عالمگیر جنگ بھڑکا سکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات سے ایک حادثاتی جنگ بھڑکنے کا خطرہ ہے جو کرہ ارض پر بنی نوع انسان کی نابودی کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ جنوبی کوریا ٹرمپ جیسے جنونی انسان کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور اگر ٹرمپ کا اندر کا شیطان جاگ اٹھا تو جنوبی کوریا کسی بھی فوجی منظر نامے سے پوری طرح تباہ ہوجائے گا جو کہ باقی دنیا کیلئے ناقابل برداشت ہوگا۔

موصوف تجزیہ نگار نے شمالی کوریا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا واقعی باقی دنیا کے معیار کے لحاظ سے عقلمند نہیں ہے لیکن امریکی پالیسیوں کے خلاف اُس کی ناراضگی بالکل صحیح اور بجا ہے کیونکہ امریکہ گذشتہ ستر سالوں سے شمالی کوریا کو دھمکاتا آرہا ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کوریائی جنگ کے دوران امریکہ نے دوسری عالمگیر جنگ کے مقابلے میں زیادہ بم برسا کر  پیونگ یانگ کو مکمل طور پر تباہ کیا۔

ایّان ویلمز نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے پاس امریکی جارحیت کے خلاف کھڑا ہونے کے ٹھوس وجوہات ہیں کیونکہ واشنگٹن میں قائم جنونی حکومت کبھی بھی پیونگ یانگ کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر