تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف ایرانی تجزیہ نگار:
جوہری معاہدے سے امریکہ کا علحٰیدہ ہونا آسان نہیں ہے

 نیوز نور : اسلام جمہوریہ ایران کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے  ایٹمی توانائی  کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یو کیو امانو کے  اس بیان کہ ایجنسی نے  اپنے رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ تاریخی جوہری معاہدے کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام اُٹھانے سے پہلے ٹرمپ  کے اقدام کی کانگریس کی طرف سے توثیق کی ضرورت ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۲۳ : // تفصیل

معروف ایرانی تجزیہ نگار:

جوہری معاہدے سے امریکہ کا علحٰیدہ ہونا آسان نہیں ہے

 نیوز نور : اسلام جمہوریہ ایران کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے  ایٹمی توانائی  کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یو کیو امانو کے  اس بیان کہ ایجنسی نے  اپنے رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ تاریخی جوہری معاہدے کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام اُٹھانے سے پہلے ٹرمپ  کے اقدام کی کانگریس کی طرف سے توثیق کی ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’روزبہ علی آبادی ‘‘نے  ایٹمی توانائی  کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یو کیو امانو کے  اس بیان کہ ایجنسی نے  اپنے رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے پر ٹرمپ کی زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ تاریخی جوہری معاہدے کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام اُٹھانے سے پہلے ٹرمپ  کے اقدام کی کانگریس کی طرف سے توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ماحول میں  جہاں جوہری مسئلے پر ٹرمپ اور اکثر سینٹرس کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے  کانگریس کی طرف سے ٹرمپ کے اقدام کی حمایت ناممکن ہے۔

انہوں نے پیشنگوئی کی کہ  صیہونی نواز ٹرمپ اس بار  ممکنہ طورپر ایران جوہری معاہدے کی تصدیق کرنے سے انکار کریں گے تاہم   سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیرمین باب کورکر اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی مخالفت  کریں گے۔

امریکی  سینٹ کی خارجہ امور کے چیرمین نے کہاکہ  امریکی صدر ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی اوردھکیل رہےہیں۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اندازہ ہی نہیں کہ جب امریکی صدر کچھ کہتا  یا کچھ کرتا ہے تو اسکے اثرات پوری دنیا پر دکھائی دیتے ہیں۔

ایرانی تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کےدوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم  یہ  ایک کثیرالجہتی معاہدے کی قیمت پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی آئندہ سالوں میں امریکی خارجہ پالیسی کیلئے  ایک ذبردست دھچکا ثابت ہوگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر