تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین :
عصرحاضر میں عالم اسلام میں اتحاد بنیادی اوراہم ترین ضرورت ہے

 نیوز نور : اسلام جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دشمنان اسلام کے خلاف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۱۰۱ : // تفصیل

ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین :

عصرحاضر میں عالم اسلام میں اتحاد بنیادی اوراہم ترین ضرورت ہے

 نیوز نور : اسلام جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دشمنان اسلام کے خلاف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

 عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین ’’ماموستا ابراھیم سورخابی ‘‘نےمسلمانوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآنی تعلیمات اور اہلبیت ؑ کے نقش قدم پر چل کر  دشمنان اسلام کے خلاف مسلم اتحاد کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن کا عقیدہ ہے اورجو مسلمان ہیں کو قرآنی تعلیمات  اورائمہ طاہرین کے طرز زندگی کو ہر میدان میں اپنا نا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ  مسلمان قرآنی تعلیمات اور اس کی ہدایات  اوراصولوں پر عمل پیرا ہوکر اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو محٖفوظ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عصرحاضر میں عالم اسلام میں اتحاد بنیادی اوراہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دین مبین اسلام ابتدا ءسے ہی مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی ،اتحاد اورایک متحدہ قوم کی تشکیل کی تاکید کرتا آرہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر