تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی مصنف:
ایران پر نئی پابندیاں امریکہ کی طر ف سے جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان شمار ہوگا

 نیوز نور :ایران کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ومعروف مصنف نےایرانی  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اس بیان کہ تہران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد تہران کی جانب سے امریکی فیصلے کا مناسب جواب د یا جائےگا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ایران پر ممکنہ نئی پابندیوں کا عائد کیا جانا جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جس کا یہ مطلب ہوگا کہ امریکہ نے اس عالمی معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۸۹ : // تفصیل

ایرانی مصنف:

ایران پر نئی پابندیاں امریکہ کی طر ف سے جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان شمار ہوگا

 نیوز نور :ایران کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ومعروف مصنف نےایرانی  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اس بیان کہ تہران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد تہران کی جانب سے امریکی فیصلے کا مناسب جواب د یا جائےگا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ایران پر ممکنہ نئی پابندیوں کا عائد کیا جانا جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جس کا یہ مطلب ہوگا کہ امریکہ نے اس عالمی معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

 عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ممتاز سیاسی تجزیہ نگار ومعروف مصنف ’’جاویدقربان نوگلی ‘‘نے  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اس بیان کہ تہران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد تہران کی جانب سے امریکی فیصلے کا مناسب جواد یا جائےگا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر ممکنہ نئی پابندیوں کا عائد کیا جانا جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جس کا یہ مطلب ہوگا کہ امریکہ نے اس عالمی معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کی صورت میں  تہران کے ممکنہ ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  ایران میں ایک گروپ ایسا ہے جس کا عقیدہ ہےکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں تیزی سے بحال کرکے امریکہ کو منھ توڑ جواب دینا چاہئے۔

اس گروہ کا کہنا ہےکہ وہ پہلے سے اس بات سے آگاہ تھے کہ  امریکہ جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کرےگا اورہمیں اپنے جوہری سرگرمیوں کو  جوہری معاہدے کی پہلی  کی سطح پر لے جانا چاہئے۔

انہوں نے اس کے برعکس دوسرے لوگوں کا یہ ماننا ہےکہ  امریکہ کے کسی بھی اقدام کا پوری طاقت کےساتھ مقابلہ کیا جانا چاہئے اورفعال سفارتکاری کے ذریعے واشنگٹن کے یکطرفہ فیصلے کے  خلا ف دنیا کو متحرک کرنا چاہئے۔

انہوں نے تاکید کی کہ موجودہ صورتحال میں ٹرمپ کے موقف نے امریکہ کو دنیا میں  تنہا کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایسا دکھائی دے رہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اس نتیجے پر پہنچا ہےکہ اسے  ہر اس اقدام سے پرہیز کرنا چاہئے  جو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی شمار ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ وہ جوہری معاہدے کا مکمل پابند رہےگا اوردیگر طاقتوں کو  اس بات کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینی چاہئے کہ  وہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف کس طرح کی کاروائیاں عمل میں لاتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر