تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
آسٹرین مندوب :
ایران جوہری معاہدہ امریکہ کے بغیر بھی قائم رہے گا

نیوزنور:  اقوام متحدہ میں آسٹریا کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کو بلاجواز اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علیٰحدگی کے باوجود جوہری معاہدے اپنی پوزیشن پر باقی رہے گا۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۳۸۱ : // تفصیل

آسٹرین مندوب :

ایران جوہری معاہدہ امریکہ کے بغیر بھی قائم رہے گا

نیوزنور:  اقوام متحدہ میں آسٹریا کے مندوب نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کو بلاجواز اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علیٰحدگی کے باوجود جوہری معاہدے اپنی پوزیشن پر باقی رہے گا۔

عالمی ا ردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں آسٹریا کے مندوب’’ جان ککرٹ‘‘ایران جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کو بلاجواز اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علیٰحدگی کے باوجود جوہری معاہدے اپنی پوزیشن پر باقی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے لہذا جب معاہدے کا ایک فریق اپنے وعدوں پر قائم ہے تو دوسرے فریقین کو بھی ایسا ہی رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی ممکنہ توثیق نہ ہونے سے ایران مخالف نئی پابندیوں کے لئے نئی بحث چھڑے گی۔

آسٹرین سفیر نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تو یہ جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں ایسی صورتحال میں ایران کے عزم متاثر نہ ہو اور وہ معاہدے پر اپنی پاسداری جاری رکھے کیونکہ اسی صورت میں یورپی ممالک سمیت چین اور روس بھی جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ امریکی صدرنے کیا فیصلہ کیا ہوگا اور اس کے ردعمل میں امریکی کانگریس کیا فیصلہ کرے گی۔

جان ککرٹ نے مزید کہا کہ یورپی یونین بشمول آسٹریا کا مؤقف واضح ہے اور ہم سمجھتے ہیں جوہری معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہے جسے جاری رکھنا ناگزیر ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر