تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سابق امریکی سفارتکار:
ٹرمپ آگ سے کھیل رہا ہے/ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خروج امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہوگی

 نیوزنور: مشترکہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم میں امریکہ کی سابق اعلٰی سفارتی اہلکار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آگ سے کھیل رہے ہیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کی تاریخی اور بہت بڑی غلطی ہوگی۔

استکباری دنیا صارفین۳۵۱ : // تفصیل

سابق امریکی سفارتکار:

ٹرمپ آگ سے کھیل رہا ہے/ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خروج امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہوگی

 نیوزنور: مشترکہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم میں امریکہ کی سابق اعلٰی سفارتی اہلکار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آگ سے کھیل رہے ہیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کی تاریخی اور بہت بڑی غلطی ہوگی۔

عالمی ا ردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم میں امریکہ کی سابق اعلٰی سفارتی اہلکار ’’ونڈی شرمن‘‘ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آگ سے کھیل رہے ہیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کی تاریخی اور بہت بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں تائید کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور اس صورت میں امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنا اچھی بات نہیں ہے کیونکہ  عالمی سطح پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی سیکورٹی ٹیم بھی اس بات پر متفق ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو آگ سے کھیلنے کے بجائے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے ایران کے ساتھ سمجھوتہ کر نے  کی کوشش کرنی چاہیے اگرامریکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو اس صورت ميں ممکن ہے کہ ایران  بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائے  گا ۔

 ونڈی شرمن نے مزیدکہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ چند فریقی معاہدہ ہے اور اس سے امریکہ کا نکلنا امریکہ کے لئے شرمندگی کا باعث بنےگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر