تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس کے ترجمان :
مسجد ابراہیمی میں تین روز سے اذان اور نماز پر قدغن /مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی روکی جائے

 نیوزنور: فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت نے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۹ : // تفصیل

حماس کے ترجمان :

مسجد ابراہیمی میں تین روز سے اذان اور نماز پر قدغن /مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی روکی جائے

 نیوزنور: فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت نے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

عالمی ا ردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان ’’ایمن ابو خلیل‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی آباد کار مذہبی تہواروں کی آڑ میں فلسطینی مقدسات بالخصوص مسجد اقصیٰ اور ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی جا رہی ہےصرف اتنا ہی نہیں بلکہ مسجد ابراہیمی میں کئی روز سے اذان اور نماز کی ادائی پر پابندی عاید ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز کی ادائیگی پر عاید صہیونی پابندیاں مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلم کھلا مداخلت اور مقدس مقامات کے بے حرمتی ہےاور فلسطین کے مقدس مقامات کو لاحق خطرات پر فلسطین میں عوامی سطح پر بھی صہیونیوں کے خلاف تحریک چلانے اور عالم اسلام کی طرف سے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

حماس ترجمان  نے کہا کہ صہیونی ریاست مسجد ابراہیمی کی طرح مسجد اقصیٰ کو بھی یہودیوں اور فلسطینیوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔

ن ابو خلیل نے مزید فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ تمام دستیاب وسائل سے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کا دفاع کریں اور یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ان مقدس مقامات کی مسلسل بے حرمتی کی روک تھام کے لیے ملکی احتجاج کے ساتھ دونوں بڑی مساجد کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔

واضح رہے کہ مسجد ابراہیمی  میں گذشتہ تین روز سے فلسطینی مسلمانوں کا داخلہ بند ہے عید العرش نامی یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں صہیونیوں نے مسجد میں اذان اور نماز کی ادائی پر بھی پابندی عاید کر رکھی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر