تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر :
شامی عوام نے شیطانی اتحاد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

 نیوزنور: بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام نے دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے کہ بین الاقوامی شیطانی اتحاد کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۴۱۱ : // تفصیل

بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر :

شامی عوام نے شیطانی اتحاد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

 نیوزنور: بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام نے دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے کہ بین الاقوامی شیطانی اتحاد کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

عالمی ا ردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن’’ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی ‘‘نے تہران میں شام کے سفیر عدنان محمود سے ملاقات میں شام کی حکومت اور عوام کو علاقے میں استقامت کا مضبوط ستون قراردیتے ہوئےاس اطمینان کا اظہار کیا کہ شامی حکومت اور عوام شام کی تقسیم پر مبنی دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ میں کامیاب رہیں گے۔

ڈاکٹر ولایتی نے صرف چند ہفتے میں شام کی حکومت اور عوام کو شکست دینے کے امریکا صیہونی حکومت، سعودی عرب، تکفیریوں اور داعش کے حامیوں کی سوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام خاص طور پر شام کے صدر بشار الاسد پچھلے چھے برسوں سے دشمنوں کی اس سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران میں ثابت کردیا ہے وہ علاقے کے ملکوں اور استقامتی محاذ کے اصلی حامیوں سے ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن ڈاکٹرولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن عراق کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں کہاکہ دشمن علاقے میں ایک اور اسرائیل کا وجود چاہتے ہیں  البتہ وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر