تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ :
مصر فلسطینیوں کا دوسرا گھر ہے/فلسطین اور مصر بھائی بھائی اور دونوں کا مستقبل ایک ہے
مسلکی رواداری صارفین۵۸۲ : // تفصیل

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ :

مصر فلسطینیوں کا دوسرا گھر ہے/فلسطین اور مصر بھائی بھائی اور دونوں کا مستقبل ایک ہے

 نیوزنور: اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ  نے کہا ہے کہ فلسطینی اور مصری دونوں برادر اقوام ہیں اور دونوں کا مستقبل اور منزل ایک ہےاور غزہ  پٹی کو مصر کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عالمی ا ردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ  ’’اسماعیل ھنیہ‘‘ نے  القسام بریگیڈ کے ایک سینئر اسیر رکن حازم حسنین کی والدہ کے جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی اور مصری دونوں برادر اقوام ہیں اور دونوں کا مستقبل اور منزل ایک ہےاور غزہ  پٹی کو مصر کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ مصر فلسطینی قوم کی منزل ایک ہے اور دونوں اقوام کے مفادات اور مقاصد مشترک ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ مصر کی طرف سے خوش خبری اور ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں کیونکہ مصر فلسطینی شہریوں کا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے فلسطینی اسیران کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  دعا کی کہ  اللہ حازم حسنین سمیت اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود تمام فلسطینیوں کی جلد رہائی کا اہتمام کرے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر