تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین :
حکمران قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے اسلام کی طرف رجوع کریں

نیوز نور : پاکستان کے ایک معروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے اسلام کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۶۱ : // تفصیل

معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین :

حکمران قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے اسلام کی طرف رجوع کریں

نیوز نور : پاکستان کے ایک معروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے اسلام کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی ’’مولانا پیر ریاض حسین شاہ ‘‘نے لاہور میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد کےبجائے اسلام کو اپنی منزل بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ  ٹرمپ کی پالیسیوں سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے روہنگیا ئی مسلمانوں کے سنگین مسئلے پر اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم روہنگیا ئی مسلمان امید بھری نظروں سے عالم اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے اسلام کی طرف رجوع کریں کیونکہ سیکولر عناصر نظریہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

موصوف اہلسنت عالم دین نے  کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کی طرح سیاسی انتہاپسندی بھی ملک و ملت کیلئے زہر قاتل ہے اور دور حاضر میں ملک سیاسی فرقہ پرستی کی آگ میں جل رہا ہے اسلئے قومی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مولانا  ریاض شاہ نے مزید  کہا کہ نظام مصطفے(ص) کو اقتدار میں لانے کیلئے اہل حق متحد ہو جائیں کیونکہ پاکستان کے استحکام کیلئے صوفیاء کے ماننے والوں کا اتحاد ناگزیر ہے اور پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے باہمی اختلافات بھلا کر یک جان ہو جائیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر