تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور23فروری/ایک صیہونی روز نامے نےا پنی ایک رپورٹ میں نجباء مقاومتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی کےدورہ لبنان اورحزب‌الله رہنماوں سے ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں وہ حزب اللہ کے ہمراہ ہوگی۔

نیوزنور23فروری/بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نےجوہری معاہدے کے حوالےسےایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

نیوزنور23فروری/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اپنے ملک کے شہریوں پر دباؤ بڑھانے اور مخالفین کو کچلنے کے لئے اصلاحات کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں۔

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ترک صدر :
امریکہ سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیج کر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے

نیوز نور : ترک صدر نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو امریکہ کا  نمائندہ تسلیم  کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیج کر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۸۰ : // تفصیل

ترک صدر :

امریکہ سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیج کر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے

نیوز نور : ترک صدر نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو امریکہ کا  نمائندہ تسلیم  کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیج کر تنازعات کو ہوا دے رہا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ترک صدر ’’رجب طیب اردوان ‘‘نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو امریکہ کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ وہ اور نہ ہی ان کی حکومت انقرہ میں تعینات امریکی سفیر کو تسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے وزراء اب انہیں اپنے ملک کا نمائندہ تصور نہیں کرتےکیونکہ اگر ویزوں کا اجراء رو ک دینے کا فیصلہ امریکی سفیر کا ہےتو ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے منصب کو چھوڑ دیں اور ہم آج انقرہ میں امریکی سفیر کے استقبال کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو ہوا دے رہا ہے اور امریکی سفارت خانوں میں اپنے ایجنٹس کو گھسنے کی اجازت دے رکھی ہےیہاں ان کا اشارہ ایک امریکی سفارتی عملے کی جانب تھا جسے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں مدد کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے ترک باشندوں کے لیے غیرامیگریشن (کسی قسم کا کاروباری اور سیاحتی) ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں محاذ آرائی اور لفظی گولہ باری عروج پر دیکھی گئی اس موقع پر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو اپنے ملک کی نمائندگی سے الگ قرار دیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر