تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین:
اُمت مسلمہ کےدرمیان اتحاد عالم اسلام کو درپیش مسائل سے نجات کا واحد راستہ ہے

نیوزنور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ  وحدت ،ڈیپلومیسی  ،عزت واحترام  ،حکمت اورمسلمانوں کے مفادات پر مبنی ہونےچاہئے۔

مسلکی رواداری صارفین۸۴ : // تفصیل

ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین:

اُمت مسلمہ کےدرمیان اتحاد عالم اسلام کو درپیش مسائل سے نجات کا واحد راستہ ہے

نیوزنور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ  وحدت ،ڈیپلومیسی  ،عزت واحترام  ،حکمت اورمسلمانوں کے مفادات پر مبنی ہونےچاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران میں بین الاقوامی وحدت ڈیپلومیسی کانفرنس کے موقعے پر ٹی این اے کے ساتھ گفتگو میں ’’ماموستا مصطفی خاتمی‘‘نےکہاکہ  وحدت ۔ڈیپلومیسی  ،عزت واحترام  ،حکمت اورمسلمانوں کے مفادات پر مبنی ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ  قرآنی تعلیمات اورپیغمبراکرم (ص)  کی پیروی اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے کی اہم راہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں  کو انتشاری مسائل سے دوری اختیار کرکے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ عوام خاصکر  اشرافیہ اوردانشوروں کے درمیان یکجہتی  سب سے اہم ضروریات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے داعش ،القاعدہ اورطالبان کو مسلمانوں کے درمیان عدم اتحاد کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام میں جاری موجودہ تنازعات کو حل کرنے کی واحد  راہ اسلامی اتحاد ہے۔

انہوں نے عالمی اسلام کی اتحاد پر موجودہ صورتحال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر مسلمانوں کے درمیان ایک مثالی اتحاد موجود ہوتا تو آج ہم یمن ،شام اوردیگر جنگ زدہ مسلم ریاستوں میں انسانیت سوز جرائم کا مشاہدہ نہ کرتے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر