تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ :
حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں

 نیوز نور : عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی  خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔

اسلامی بیداری صارفین۴۸۶ : // تفصیل

عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ :

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں

 نیوز نور : عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی  خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ ’’شیخ زہیر جعید‘‘ نے کہا کہ آج جس چیز کا ہم دنیا میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ صرف مذہبوں کے مابین جنگ نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج استقامتی گروہوں نے اپنی ثابت قدمی سے اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو برکنار کردیا ہے۔

موصوف سربراہ نے  کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ  العظمیٰ امام خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ اور سنی یک جان دو قالب ہیں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اہلسنت اور اہل تشیع کی مشترکہ یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کی تاسیس کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ ایسے بہت سارے چینلز موجود ہیں کہ جو فرقہ واریت اور وہابیت کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں لہذا وحدت کے فروغ کے لئے مشترکہ ٹی وی چینلز انتہائی ضروری ہیں۔

شیخ زہیر جعید نے مزید  کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران صرف ایک شیعہ ملک نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ایک اہم اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر