تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی وزیر خارجہ :
شام میں امریکی اتحاد داعشی دہشتگردوں کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے

نیوز نور : شام کے وزير خارجہ نے امریکی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۵۸۶ : // تفصیل

شامی وزیر خارجہ :

شام میں امریکی اتحاد داعشی دہشتگردوں  کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے

نیوز نور : شام کے وزير خارجہ نے امریکی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شامی  وزير خارجہ ’’ولید المعلم‘‘ نے امریکی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں اب تک شام میں  سینکڑوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں جنگ کو طولانی کرنے اور داعش کو تحفظ فراہم کرنے کے شوم منصوبے پر گامزن ہے۔

موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ  امریکہ شام میں داعش کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

 ولید المعلم نے مزید  کہا کہ امریکہ گہری سازش کے تحت  کردوں کی بھی حمایت کررہا ہے لیکن شامی حکومت کسی کو شام کی ارضی سالمیت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے کی اجازت نہیں دےگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر