تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
اسلامی توحید تحریک کے سیکریٹری جنرل :
فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم اتحاد ناگزیر ہے

نیوز نور : لبنان کی اسلامی توحید تحریک کے سیکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۱۷۱ : // تفصیل

اسلامی توحید تحریک کے سیکریٹری جنرل :

فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم اتحاد ناگزیر ہے

نیوز نور : لبنان کی اسلامی توحید تحریک کے سیکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی اسلای توحید تحریک کے سیکریٹری جنرل ’’شیخ بلال سعید شعبان‘‘ نے کہا کہ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں قیام پذیر مسلمان جو مختلف مسالک سے تعلق رکھتے ہیں کو اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کیلئے جدید اسلامی ثقافت کا احیاء کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو صرف مسجدوں پر اکتفا کرنے کے بجائے عوامی حلقوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے مزید بہتر انداز میں کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان خاص کر اسلامی ممالک فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم سے واقف ہیں۔

موصوف سیکریٹری جنرل نے مسلم دنیا سے القدس کی آزادی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی ناجائز حکومت کے تئیں امریکہ سمیت کئی استعماری طاقتوں کی حمایت کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے اور اس طرح کی معاونت سے یہ ممالک خود ہی بدنام ہوجائینگے اور ایک دن اُن کے سمجھ میں یہ آجائے گا کہ اسرائیل جیسی قابض اور ظالم حکومت کا ساتھ دیکر وہ اپنے مفادات کو محفوظ نہیں کرسکتے ہیں۔

شیخ شعبان نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے اتحاد میں ہی دین مبین اسلام کی فتح پنہاں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر