تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
آیت اللہ العظمیٰ حسینی نوری ہمدانی :
عالم استعمار خطے میں ایک اور اسرائیل کی تخلیق میں سرگرم

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا ہے کہ دشمنان اسلام اور عالم استعمار خطے میں ایک اور اسرائیل کی تخلیق میں سرگرم ہیں۔

اسلامی بیداری صارفین۱۸۵ : // تفصیل

آیت اللہ العظمیٰ حسینی نوری ہمدانی :  

عالم استعمار خطے میں ایک اور اسرائیل کی تخلیق میں سرگرم

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا ہے کہ دشمنان اسلام اور عالم استعمار خطے میں ایک اور اسرائیل کی تخلیق میں سرگرم ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ مرجع تقلید ’’آیت اللہ العظمیٰ حسینی نوری ہمدانی‘‘ نے فرمایا کہ عراقی کردستان کی آزادی کے پیچھے دشمن کا مقصد اس خطے میں قائم چار اسلامی حکومتوں کو کمزور کرکے اُن پر اپنا تسلط قائم کرنا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ عالمی دہشتگردی،سامراجی اور استعماری طاقتوں کے خلاف نبرد آزما ہونا عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔

آپ نے عراق کردستان علاقے میں ریفرنڈم کے حوالے سے دشمنوں کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن اور استعماری طاقتیں خطے میں دوسرے اسرائیل کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ایران سمیت خطے کے چار اہم اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کیا جاسکے۔

موصوف بزرگ شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا کہ امت مسلمہ کو خطے میں استعماری طاقتوں کے ان اُوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کی پہل کرنی چاہئے۔

آپ نے فرمایا کہ حق اور باطل کی جنگ روزِ اول سے ہی جاری ہے اور یہ قیامت تک جاری رہے گی جس میں جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ حسینی نوری ہمدانی نے مزید فرمایا کہ عالم استعمار اور باطل قوتوں نے ہمیشہ سازشوں کے ذریعے حق و صداقت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ کبھی بھی ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر