تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکہ:
ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کے خلاف ایٹم بم استعمال کرسکتے ہیں

نیوزنور:امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ضرورت پڑنے پر اس کے خلاف ایٹم بم کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۲۳۹ : // تفصیل

امریکہ:

ضرورت پڑنے پر شمالی کوریا کے خلاف ایٹم بم استعمال کرسکتے ہیں

نیوزنور:امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ ضرورت پڑنے پر اس کے خلاف ایٹم بم کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے تسنیم نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکی حکام  نے شمالی کوریا کے خلاف ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا  کہ  اگر شمالی کوریا اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو امریکہ ایٹمی صلاحیت بھی استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند ماہ قبل ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے جاپانی صدر سمیت مختلف ممالک کے حکام سے مشاورت کی تھی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکا اپنی سرزمین اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پش نظر شمالی کوریا اپنی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر