تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی ذرائع ابلاغ:
بن سلمان کے سعودی فرماں روا بننے کیخلاف تین سعودی گھرانے متحد ہوگئے

نیوزنور:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کہا ہے کہ طے شدہ سعودی روایت تبدیل کر کے سعودی ولی عہدی کے نیا طریقہ کار اختیار کئے جانے کے خلاف آل سعود خاندان کے تین گھرانے مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۲ : // تفصیل

امریکی ذرائع ابلاغ:

بن سلمان کے سعودی فرماں روا بننے کیخلاف تین سعودی گھرانے متحد ہوگئے

نیوزنور:امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کہا ہے کہ طے شدہ سعودی روایت تبدیل کر کے سعودی ولی عہدی کے نیا طریقہ کار اختیار کئے جانے کے خلاف آل سعود خاندان کے تین گھرانے مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے اللؤلؤة  ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ کے انکشاف کے مطابق سعودی عرب میں حکمران خاندان آل سعود کے تین گھرانے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ولی عہدی کیخلاف ایک ہوگئے ہیں اور محمد بن سلمان کو اقتدار سے روکنے کی کوشش کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور ان کے بعد بننے والے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور سابق ولی عہد نایف بن عبدالعزیز کے گھرانے آپس میں بن سلمان کیخلاف اتحاد کرگئے ہیں اور بھرپور کوشش کرینگے کہ بن سلمان مستقبل کے سعودی عرب فرمانروا نہ بنے۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر