تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اردن :
یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے

نیوز نور : اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے مسلسل دھاووں کی شدید مذمت کرتے  ہوئے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۶۷۰ : // تفصیل

اردن :

یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے

نیوز نور : اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے مسلسل دھاووں کی شدید مذمت کرتے  ہوئے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات ’’محمد المومنی‘‘ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی پر یہودی یلغار، مذہبی تہوار کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے کیونکہ یہودیوں کے مسلسل دھاووں سے  مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوتی ہے۔

اردنی وزیر نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے ناقابل قبول، قابل مذمت، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام میں داخل ہونا بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے اور اسرائیل حرم قدسی کے حوالے سے بین الاقوامی ضابطوں، قراردادوں اور قوانین کو دانستہ طور پر پامال کررہا ہے۔

محمد المومنی نے کہا  کہ اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آبادکاورں کے قبلہ اول پر دھاووں سے دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں اور اس طرح کے غیرذمہ دارانہ تصرفات کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے آئینی اور قانونی اسٹیٹس کو اور مقدس مقام کی آئینی حیثیت متاثر ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں خطے میں دیر پا  قیام امن کی مساعی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر