تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزیر دفاع :
سپاہ پاسداران ایرانی عوام اور اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے سپاہ  پاسداران کے خلاف دشمن کے کسی بھی معاندانہ اقدام کو اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ دہشتگردی کے خلاف ایک قوی اورمضبوط ادارہ ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۲۶ : // تفصیل

ایرانی وزیر دفاع :

سپاہ پاسداران  ایرانی عوام اور اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے سپاہ  پاسداران کے خلاف دشمن کے کسی بھی معاندانہ اقدام کو اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ دہشتگردی کے خلاف ایک قوی اورمضبوط ادارہ ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع ’’بریگیڈئر جنرل امیر حاتمی‘‘ نے سپاہ پاسداران کے خلاف دشمن کے کسی بھی معاندانہ اقدام کو اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ سپاہ دہشتگردی کے خلاف ایک قوی اورمضبوط ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ ایرانی عوام اور اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے جو خطے میں امریکی دہشتگردی کے فروغ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع  نے کہا کہ امریکہ کو دہشتگردی کے خلاف سپاہ کا مقابلہ پسند نہیں ہے کیونکہ  ایرانی سپاہ نے خطے میں امریکہ کے تمام شوم منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

امیر حاتمی نے  مزید کہا کہ سپاہ پاسداران  کے خلاف پابندیاں دشمن کے دہشتگردانہ اقدام کا حصہ تصور کیا جائے گا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر