تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی اخبار :
نفسیاتی بے چینی ٹرمپ کے لیے جان لیوا ہوسکتی ہے

نیوز نور : امریکہ کے ایک معروف  اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا ذہنی اور نفسیاتی الجھنیں ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ 

استکباری دنیا صارفین۱۱۹ : // تفصیل

امریکی اخبار :

نفسیاتی بے چینی ٹرمپ کے لیے جان لیوا ہوسکتی ہے

نیوز نور : امریکہ کے ایک معروف  اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا ذہنی اور نفسیاتی الجھنیں ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔  

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متضاد بیانات اور دعوؤں کو دیکھ کر بہت سے لوگ ان کے ذہنی مریض ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔

گذشتہ برس ٹرمپ جب اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے تب بھی بہت سے لوگ انہیں نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں کا شکار قرار دے کر ان کی نفسیاتی صحت پر سوال اٹھاتے تھے۔

سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بھائی جیب بش نے فروری 2016ء کو ایک بیان میں ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے کر انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو سیاست میں حصہ لینے کی نہیں بلکہ اپنے دماغ کا علاج کرانے کی ضرروت ہے۔

وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے متنازع بیانات سے ان کی ذہنی الجھنوں کے بارے میں قیاس آرئیاں بڑھتی جا رہی ہیں اوروائٹ ہاؤس میں کئی اہم شخصیات صدر ٹرمپ کے ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے امریکی اخبار ’دی انٹرسپٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کئی ارکان کانگریس یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ڈونالد ٹرمپ ذہنی مریض ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا ذہنی اور نفسیاتی الجھنیں ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

 ایک سینئر ریپبلکن سینیٹر سوزان کولینز نے 25 جولائی کو ایک مضمون میں بھی ایسا ہی تاثر دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے انہیں بہت تشویش ہے۔

ایک اور امریکی تجزیہ نگار ٹونی شواٹز نے تو ٹرمپ کو سماجی معذور کا شکار قرار دیا۔

گذشتہ برس جریدہ ‘دی نیو یارکر‘ نے  لکھا کہ ٹرمپ جیسا شخص تہذیبوں کی تباہی کا موجب بن سکتا ہے جبکہ ٹرمپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات انتہائی خوف کا موجب بن سکتے ہیں۔ ایک ایسا شخص جس کے اختیار میں جوہری ہتھیاروں کی کنجی ہو اس کا منصب صدارت پر فائز رہنا اور ساتھ ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہونا کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر