تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
خطیب جمعہ تہران:
نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی

نیوزنور:تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۹ : // تفصیل

خطیب جمعہ تہران:

نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی

نیوزنور:تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحر نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہےکہ تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ موحدی کرمانی نے عراقی کردستان میں علیحدگی کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم کو نئے مشرق وسطی کے قیام کی سازش قرار دیا۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دشمن نئے مشرق وسطی کے قیام کی آرزو قبر میں لے جائے گا۔

انہوں نے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کو مشورہ دیا کہ وہ عراق کی مرکزی حکومت پر بھروسہ کریں، عراقی عوام سے معافی مانگیں اور خطے میں اسرائیل کی بالادستی کا راستہ فراہم کرنے سے گریز کریں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تقریروں سے امریکہ کی ایران دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام امریکی جرائم کو ہر گز فراموش نہیں کرسکتے اور ایرانی حکام امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا مناسب جواب دیں گے۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر