تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ٹرامپ کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد کے حق میں قطعی رائے/اردوغان کا ٹرامپ کو جواب : تیرے ڈالروں سے ہمیں نہیں خریدا جا سکتا /نیتنیاہو: اقوام متحدہ جھوٹ کا مکان ہے/یمن میں وبا میں مبتلا افراد کی تعداد ایک میلین سے تجاوز کر گئی ہے

نیوزنور:مشرق وسطی خاص کر مغربی مشرق گذشتہ ۲۴ گھنٹوں میں بھی فلسطین کے مسئلے اور ٹرامپ کے امریکہ کی سفارت کو قدس منتقل کرنے کے فیصلے سے اتنا متائثر رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی ٹرامپ کے فیصلے کے خلاف قرار داد پاس کی ہے ، وہ قرار داد کہ جس کی امریکہ نے شدید مخالفت کی ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۱۸۲ : // تفصیل

ٹرامپ کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد کے حق میں قطعی رائے/اردوغان کا ٹرامپ کو جواب : تیرے ڈالروں سے ہمیں نہیں خریدا جا سکتا /نیتنیاہو: اقوام متحدہ  جھوٹ کا مکان ہے/یمن میں وبا میں مبتلا افراد کی تعداد ایک میلین سے تجاوز کر گئی ہے

نیوزنور:مشرق وسطی خاص کر مغربی مشرق گذشتہ ۲۴ گھنٹوں میں بھی فلسطین کے مسئلے اور ٹرامپ کے امریکہ کی سفارت کو قدس منتقل کرنے کے فیصلے سے اتنا متائثر رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی ٹرامپ کے فیصلے کے خلاف قرار داد پاس کی ہے ، وہ قرار داد کہ جس کی امریکہ نے شدید مخالفت کی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ، ۱۲۸ ووٹوں سے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرامپ کے اس فیصلے کے خلاف قرار داد پاس کی ہے کہ جس کے تحت اس  نے امریکہ کی سفارت کو قدس منتقل کرنے کا دستور دیا تھا ۔

یہ قرار داد جو جمعرات کے دن پاس ہوئی تھی ، اس میں ٹرامپ کے فیصلے کو بیہودہ اور بکواس بتایا گیا ہے اس قرار داد کی مخالفت میں ۹ ووٹ پڑے اور ۳۵ ملکوں نے ووٹ ہی نہیں دیا ۔

اس قرار داد کا پاس ہونا فلسطینیوں کے لیے اور ان کے حامیوں کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے ۔امریکہ نے اس قرار داد کو پاس نہ ہونے دینے کے لیے  بہت بڑی لابی بنائی تھی۔

نیکی ہیلی جو امریکہ کی اقوام متحدہ میں دائمی نمایندہ ہے اس نے ۱۸۰ سے زیادہ ملکوں کو خطوط لکھے اور دھمکی دی کہ واشنگٹن اس کی مخالفت میں ووٹ دینے والوں کے نام یاد رکھے گا ۔

امریکہ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ جو ملک اس قرار داد کی حمایت کریں گے ان کی امداد قطع کر دے گا ، اس دھمکی پر بہت زیادہ تنقید ہوئی اس طرح کہ کچھ لوگوں نے اس کو بھتے کی وصولی اور دادا گیری سے تعبیر کیا ۔

لیکن جب ووٹینگ ہو رہی تھی تو مصر ، افغانستان اور عراق جیسے ملک کہ جو امریکہ سے زیادہ تر امداد حاصل کرتے ہیں ہیلی کی دھمکیوں سے بالکل نہیں ڈرے اور انہوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ۔

اقوام متحدہ کے رکن ۹ ملکوں یعنی امریکہ ، صہیونی حکومت ، گواتمالا ، ھندوراس ، میکرونزی ، نائوروپالائو، جزایر مارشال اور ٹوگو  نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا ۔ اور کچھ ملکوں جیسے آسٹریلیا ، ارجینٹین ،کنیڈا ، کلمبیا ، کرواسی ، جمہوریء چیک اور میکسیکو نے ووٹینگ میں حصہ نہیں لیا ۔

اسی طرح اقوام متحدہ کے ۱۹۳ ارکان میں سے ۲۱ ملک جیسے یوکرین ، گرجستان ، کینیا کہ جو امریکہ کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں ، ووٹینگ سے غائب تھے ۔

عرب اور اسلامی ملکوں اور غیر وابستہ ملکوں کے نمایندوں نے اقوام متحدہ کے اس جلسے کی ابتدا میں ہی ہیلی کی دھمکیوں کو رد کر دیا تھا اور قدس کے بارے میں ٹرامپ کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کرنے کے لیے قرار داد کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔

اردوغان کا ٹرامپ کو جواب : تم اپنے ڈالروں سے ہمیں نہیں خرید سکتے ،

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کے دن اسرائیل کے خلاف پاس ہونے والی قرار داد کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں کو امریکہ کے صدر کی دھمکی کے جواب میں کہا : مجھے امید ہے کہ دنیا والے ان کو اچھا سبق سکھائیں گے ۔

آنکارا میں ایک تقریر کے دوران اردوغان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ خود کو جمہوریت کا گہوارا کہتا ہے تاکید کی : جمہوریت کا یہ گہوارا اپنے ڈالروں کے ذریعے دوسرے ملکوں کے ارادوں کو خریدنا چاہتا ہے ۔

آناتولی نیوز ایجینسی نے لکھا ہے کہ اس نے ٹرامپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ جس میں اس نے کہا تھا کہ جو ملک قدس کے بارے میں امریکہ کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیں گے ان کی مالی امداد بند کر دی جائے گی ، تاکید کی : تم ترکی کے جمہوری ارادے کو اپنے ڈالروں سے نہیں خرید سکتے ۔

ٹرامپ کے نائب کا افغانستان کا غیر متوقع سفر ،

گذشتہ رات ایسوشیٹیڈ پریس نے ایک فوری خبر میں بتایا : امریکہ کے صدر کا نایب مایک پینس نے افغانستان کا ایک غیر متوقع سفر کیا ، تا کہ افغانی حکام سے ملاقات کرے اور امریکیوں فوجیوں کا دیدار کر سکے ۔

ٹرامپ کے نایب نے ایسی حالت میں افغانستان کا دورہ کیا ہے کہ اس نے حالیہ دنوں میں دو بار مصر اور صہیونی حکومت کا دورہ کیا تا کہ امریکہ کی سینیٹ میں  بجٹ میں گھاٹے اور مالیا ت میں اصلاح کے منصوبے کو تاخیر میں ڈالنے کے لیے ہونے والے ووٹینگ کے  اجلاس میں شر کت کر سکے ۔

 واشنگٹن پوسٹ : اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ بن سلمان کو سزا دے ،

ایک امریکی روز نامے واشنگٹن پوسٹ نے ایک مضمون میں کہ جو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ناظر  کے نائب آکشایا کومار کے قلم سے ہے تاکید کی ہے : اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر پابندیاں لگائے ۔

اس رپورٹ میں سلمان کے تاریک ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے : بن سلمان کا فساد کے الزام میں نمایاں سیاسی شخصیتوں کو گرفتار کر کے ریاض کے پانچ ستارہ ہوٹل میں قید کرنے کا  عجیب و غریب اقدام  ظاہرا غیر قانونی تھا ۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ یمن میں دردناک انسانی حوادث کی ذمہ داری بھی سعودی عرب کے ولی عہد کے کاندھوں پر ہے ۔

اس رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب کا ولی عہد ریاض کا وزیر دفاع ہونے کے عنوان سے یمن کی جنگ میں نمایاں کردار کا حامل ہے ۔ مارچ ۲۰۱۵ میں ریاض کی رہبری میں ایک گٹھ بندھن کی تشکیل ہوئی جس نے یمن پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ۔

نیتنیاہو : اقوام متحدہ جھوٹ کا گھر ہے ،

رائٹرز نیوز ایجینسی نے قدس سے رپورٹ دی ہے : صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کے دن جب ٹرامپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا پایتخت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد کا مسودہ تیار کیا جا رہا تھا اس وقت اس نے کہا کہ اقوام متحدہ جھوٹ کا گھر ہے ۔

نیتن یاہو نے کہا : اسرائیل اس ووٹینگ کو قرار داد پاس ہونے سے پہلے ہی مکمل طور پر رد کرتا ہے ۔طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے ۱۹۳ رکن ملک جمعرات کے دن عرب اور مسلمان ملکوں کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کریں گے تا کہ اس قرار داد کے مسودے کو کہ جسے امریکہ نے سوموار کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا ووٹینگ کے لیے پیش کریں ۔

یمن میں وبا میں مبتلا افراد کی تعداد ایک میلین سے تجاوز کر چکی ہے ،

ہلال احمر کی بین الاقوامی کمیٹی نے جمعرات کے دن اعلان کیا کہ یمن میں ایسے افراد کی تعداد کہ جن کے بارے میں وبا میں مبتلا ہونے کا شک ہے ایک میلین سے تجاوز کر گئی ہے ۔

اس کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ یمن پر تھوپی گئی سعودی عرب کی جنگ کے ڈھائی سال سے زیادہ گذر جانے کے بعد اس ملک کی ۸۰ فیصد سے زیادہ آبادی کو سالم غذا ، صاف پانی ، ایندھن ، اور علاج معالجے کی سہولتوں کی ضرورت ہے ۔

رائٹرز کے لکھنے کے مطابق صلیب سرخ عالمی کمیٹی نے یہ بھی بتایا : وبا میں مبتلا مشکوک افراد کی تعداد ایک میلین سے تجاوز کر چکی ہے کہ جن میں زیادہ تر بچے ہیں ۔

اس رپورٹ میں قربانی بننے والوں اور وبا کے نتیجے میں جان گنوا دینے والوں کی تعداد کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جون ۲۰۱۷ کی رپورٹ کی بنا پر یمن کا کوئی بھی علاقہ وبا کی لپیٹ میں آنے سے نہیں بچ پایا ہے یہ بیماری شروع سے اب تک یمن کے ۲۰۰۰ سے زیادہ شہریوں کی جان لے چکی ہے وہ بھی ایسے ملک میں کہ جو سعودی عرب کی تھوپی گئی  جنگ سے پیدا شدہ بیماریوں ، غذائی سامان کی خرابیوں اور قحط کی وجہ سےموت کے ساتھ دست و گریباں ہے ۔        

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر