تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
گارڈین ؛ ایران کے دشمن ، شکاری پرندے کی طرح اس کے آسمان میں چکر کاٹ رہے ہیں

نیوزنور:انگریزی روزنامے نے ایران کے تازہ ہنگاموں  کے بارے میں جمہوری اسلامی ایران کے رقیبوں اور دشمنوں کو لاشخور چیلوں اور گدوں سے تشبیہ دی ہے جو ایران کے آسمان میں منڈلا رہے ہیں ، اور انہیں خبر دار کیا ہے کہ اپنی آرزووں کے بارے میں ہوشیار رہیں ۔

استکباری دنیا صارفین۱۷۳۱ : // تفصیل

گارڈین ؛ ایران کے دشمن ، شکاری پرندے کی طرح  اس کے آسمان میں چکر کاٹ رہے ہیں

نیوزنور:انگریزی روزنامے نے ایران کے تازہ ہنگاموں  کے بارے میں جمہوری اسلامی ایران کے رقیبوں اور دشمنوں کو لاشخور چیلوں اور گدوں سے تشبیہ دی ہے جو ایران کے آسمان میں منڈلا رہے ہیں ، اور انہیں خبر دار کیا ہے کہ اپنی آرزووں کے بارے میں ہوشیار رہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق انگریزی روزنامے "گارڈین" نے پہلی جنوری کے دن ایک مضمون میں ایران کے حالیہ ہنگاموں کے بارے میں لکھا ہے : ایران کی حکومت کی تضعیف مشرق وسطی میں کھینچا تانی میں اضافے پر منتہی ہو سکتی ہے ۔

گارڈین کے مضمون نگار نے لکھا ہے ؛ ایران کے دشمنوں اور رقیبوں نے اپنی آنکھوں کو  شکاری پرندے کی طرح کہ جو صحرائے ایران کے آسمان میں منڈلا رہے ، ایران کے تازہ ترین ہنگاموں پر جما رکھا ہے ، امریکی اور اسرائیلی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان ہنگاموں کے نتیجے میں ان کو امید ہے کہ ایران کی حکومت گر جائے گی ، لیکن یہ امید خاک میں ملتی دکھائی دے رہی ہے ، لیکن اگر واقعا ایران ضعف کا شکار ہو جائے  یا اس بات کا تصور کیا جائے کہ ایران کی تضعیف ہو گی تو اس سے مشرق وسطی کے علاقے میں کھینچاناتی میں اضافے کا اشارہ ملے گا ۔

گارڈین نے آگے لکھا ہے : ایران اس وقت علاقے کا صف اول کا کھلاڑی ہے۔ دوسری طرف تہران نے سعودی عرب کو ایران میں ہونے والے ہنگاموں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور صوبہ لرستان کے فرماندار نے کہا ہے کہ اس کی نظر میں تکفیری گروہ اور  سراغرساں ایجینسیاں ان ہنگاموں کی ذمہ دار ہیں اور گارڈین نے کہا ہے کہ لرستان کے فرماندار کی مراد سعودی عرب ہے ۔

گارڈین نے مزید لکھا ہے : ایران اور سعودی عرب کے درمیان کھینچاتانی ہر زمانے سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ یمن کے سعودی عرب پر تازہ میزائلی حملے میں ایران قصور وار ہے ۔

گارڈین کے قلمکار نے آگے لکھا ہے : سعودی عرب کے ولی عہد اور شاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جنگ کو ایران کے اندر لے جائے گا دوسری طرف اس کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرامپ کے داماد جیریڈ کوشنر کی حمایت حاصل ہے ۔ اور ٹرامپ کی ایران سے دشمنی اور اس کی ایران کی حکومت کے گرنے کی تمنا کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے ۔

گارڈین نے تصریح کی : جب ٹرامپ اور اس کا نایب مایک پینس امید واری کا اظہار کرتا ہے کہ ان ہنگاموں کے بعد ایران کی حکومت گر جائے گی تو اس نے اس حقیقت سے چشم پوشی کی ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی  نے لوگوں کے ووٹوں کے ذریعے جمہوری طریقے سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

گارڈین کے قلمکار نے اپنی بات جاری رکھی: اسرائیلی سیاستمدار بھی ایران میں ہنگامے شروع ہوتے ہی ہیجان زدہ ہو گئے تھے لیکن اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے کہ جس نے ایران کو ایک دیو ظاہر کر کے اسے اپنے لیے  خطرہ بتانا اپنا پیشہ بنا رکھا تھا ، اس وقت اس نے اس ملک کے سیاستمداروں سے کہا ہے کہ مونہہ نہ کھولیں جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ اس کو  یہ ڈر ہے کہ کہیں ایران کے غصے کا رخ اسرائیل کی طرف نہ مڑ جائے اس لیے کہ امریکہ کے  بر عکس اسرائیل گولی کی زد میں ہے اور جولان کی پہاڑیاں جو اس کے قبضے میں ہیں ان کی وجہ سے بہت پریشان ہے ۔

گارڈین نے آخر میں لکھا ہے : اگر ایران کمزور ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ وہ حملہ کر دے اور روس ، شام ،عراق اور ترکی کا غیر متوقع اتحادی بن جائے۔ مضمون نگار نے امریکی اسرائیلی اور سعودی پرندوں سے کہ جو ایران پر نظریں جمائے ہوئے ہیں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ وہ ایران کے بارے میں جو آرزو رکھتے ہیں اس کے خاک میں ملنے سے ہوشیار رہیں ۔   

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر