تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22جنوری/ ایک صہیونی تجزیہ نگار نےاسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کو تین ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان افراد کو موساد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر بے گناہ تھے۔


نیوزنور22جنوری/ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیاجس کےنتیجے میں قبلہ اول میں سخت کشیدگی اور فلسطینیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

نیوز نور22جنوری/بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم  کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل  حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

نیوزنور22جنوری/اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

نیوزنور22جنوری/شام کے صدر نے کہا  ہےکہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
  فهرست  
   
     
 
    
آیت الله سید محمد سعید حکیم :
مغربی معاشرے کی تقلید جوانان اسلام کیلئے ایک سِم قاتل ہے

نیوزنور08جنوری/نجف اشرف کے ایک بزرگ مرجع تقلید نے فرمایا ہے  کہ جوانوں کو مغربی معاشرے کی تقلید کے ذریعہ اپنی عمر تباہ نہیں کرنی چاہیئے۔

اسلامی بیداری صارفین۱۲۷ : // تفصیل

آیت الله سید محمد سعید حکیم :

مغربی معاشرے کی تقلید جوانان اسلام کیلئے ایک سِم قاتل ہے

نیوزنور08جنوری/نجف اشرف کے ایک بزرگ مرجع تقلید نے فرمایا ہے  کہ جوانوں کو مغربی معاشرے کی تقلید کے ذریعہ اپنی عمر تباہ نہیں کرنی چاہیئے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف صوبے کے جوانوں سے نجف اشرف میں  ملاقات کے دوران ’’حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم‘‘نے فرمایا کہ  کہ جوانوں کو مغربی معاشرے کی تقلید کے ذریعہ اپنی عمر تباہ نہیں کرنی چاہیئے ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں حضرت محمد (ص) کی زندگی کو بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی زندگی میں بہت ساری مشکلات و سختی کا تحمل سے مقابلہ کرکے لوگوں کے لئے دین مبین اسلام کی تبلیغ و اسلامی قانون کے نشر و الہٰی رسالت کو بیان کرنے و رضایت الہٰی حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کی ۔

آپ نے فرمایا کہ  جوانوں کو چاہیئے کہ جس حد تک ان میں  استعداد و صلاحیت ہو عقلانیت کے مطابق دین عقائد و اصول کے تثبیت میں استفادہ کریں ۔

مرجع تقلید نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا  کہ جوانوں کو چاہیئے کہ شہوت اور تھوڑی دیر کی خواہش ، کچھ لمحہ اور فورا ختم ہونے والے لذت جوسیرت اہل بیت علیہم السلام کی مخالف ہے  سے دوری اختیار کریں ۔

موصوف مرجع تقلید نے فرمایا  کہ اہل بیت علیہم السلام فضائل و مناقب کے مالک ہونے اور اسلام کے حقیقی اصول کی پیروی کی وجہ سے دنیا والوں کے لئے قابل احترام ہیں ۔

حضرت آیت الله حکیم نے خداوند عالم سے جوانوں کی توفیقات و بصیرت میں اضافہ اور ایمان کے استحکام کے لئے دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ جوانوں کو مغربی معاشرے کی پیروری کرتے ہوئے بحران و مشکلات کے حل کرنے کی غرض سے اپنی عمر کو تباہ نہیں کرنا چاہیئے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر