تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:
ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے

نیوزنور08جنوری/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۷۹ : // تفصیل

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:

ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے

نیوزنور08جنوری/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام  ناصر عباس جعفری‘‘ نے امریکی صدر کے جارحانہ طرز عمل  کوامریکی ریاست اور اس کے شہریوں کے لئے بھی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ٹرمپ کے غیر دانشمندانہ اور متعصبانہ اقدامات نے عالمی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت سے قبل پاکستان کی بین الاقوامی شناخت پْرامن ریاست کے طور پر تھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ارض پاک کا رخ کرتے اور ہماری روشن روایات اور ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے تھے غیر ملکی سرمایہ کار وطن عزیز میں کامیابی کے لامحدود مواقعوں سے مستفید ہوتے جس سے ہماری معشیت کو بھی غیر معمولی فائدہ حاصل ہوتا تھالیکن امریکہ نے پاکستان کی سلامتی کے معاملات میں براہ راست مداخلت کرکے اس ملک کے امن و سکون اور معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہامریکی نادان صدر کی معتصابانہ پالیسیوں پر دنیا بھر میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

حجت الاسلام ناصر عبا س جعفری نے مزید کہا کہ ہم عالمی قوتوں سے باہمی وقار پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں ایسے کسی بھی تعلق کی اس ملک کو قطعی ضرورت نہیں، جس سے قومی وقار کو ٹھیس پہنچے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر