تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فرانسیسی ٹی وی چینل :
مغربی میڈیا ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں جعلی ویڈیوز کا سہارا لیکر عام ریاعا کو گمراہ کررہا ہے

نیوزنور09جنوری/ فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیواور تصاویر جعلی اور دیگر ملکوں میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق رہی ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۶ : // تفصیل

فرانسیسی ٹی وی چینل :

مغربی میڈیا ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں جعلی ویڈیوز کا سہارا لیکر عام ریاعا کو گمراہ کررہا ہے

نیوزنور09جنوری/ فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیواور تصاویر جعلی اور دیگر ملکوں میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق رہی ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ٹی وی چینل’’ٹی ایف آئی‘‘ نے اپنی ایک  رپورٹ میں کہا ہے  کہایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں ایسی ویڈیو تصاویر بھی دیکھی گئیں جن کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایران میں تشدد کے حالیہ واقعات سے متعلق ہیں جبکہ حقیقت میں ان ویڈیوز اور تصاویر کا ایران کے واقعات سے دور کا بھی تعلق نہیں تھا ۔

 فرانسیسی ٹی وی کے اینکر نے اس سلسلے میں دو واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران سے جوڑے جانے والے ایک واقعے کو ارجنٹائن سے اور دوسرے واقعے کو بحرین میں ہونے والے دو ہزار گیارہ کے مظاہرے سے متعلق قرار دیا۔

 واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ایران کے کچھ شہروں میں بعض لوگوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اقتصادی صورت حال کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے دوران بعض موقع پرست عناصر نے احتجاج کا رخ تشدد و بحران کی طرف موڑنے کی کوشش کی اور پھر بعض مغربی و عرب ملکوں کی جانب سے خاص طور سے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو اچھالنے کی بھرپور کوشش کی جانے لگی جس کے تحت جھوٹی اور من گھڑت تصاویر بھی ایران کے حالیہ واقعات سے جوڑ دی گئیں جس کے بعد ایرانی عوام نے گذشتہ چند دنوں کے دوران مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر ریلیاں نکال کر تشدد و ہنگاموں کی شدید مذمت کی اور ایران کے اسلامی نظام سے ایک بار پھر اپنی مکمل وفاداری کا اعلان کیا۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر