تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب الله کے سینئر رکن:
سعودیہ عالم اسلام میں فتنے کا مرکز ہے/ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے

 نیوزنور09جنوری/حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودیہ کی سیاست کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے ۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۱ : // تفصیل

حزب الله کے سینئر رکن:

سعودیہ عالم اسلام میں فتنے کا مرکز ہے/ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے

 نیوزنور09جنوری/حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن نے سعودیہ کی سیاست کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن ’’حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق‘‘ نے امام بارگاہ حضرت امام علی(ع) الغمیق بیروت میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سعودیہ کی سیاست کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے ۔

انہوں نےکہاکہ تکفیریوں نے دنیا کے سامنے اسلام کی بدترین تصویر پیش کی ، بم بلاسٹ گاڑیاں ، خودکش افراد کے حملے ، مسجدوں ، چرچ ، امام بارگاہ اور مارکیٹوں میں بم بلاسٹ انجام دیئے مگر غاصب صہیونیت کے خلاف کچھ بھی نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جولان میں تکفیریوں کے پاس سے برآمد ہونے والی غذا، اسلحہ اور جنگی اسباب وسائل تمام کا تمام غاصب صہیونیت کا فراہم کردہ ہے ، نیتن یاہو بھی داعش اور جبہت النصرۃ کی مدد کو اپنے لئے باعث فخر بتاتے ہیں ۔

سرزمین لبنان کے عالم دین نے کہا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل حرمین شریفین ہے کہ جسے محبت و مہربانی اور مسلمانوں کے درمیان مصالحت و گذشت کا مرکز ہونا چاہئے وہ فتنے و اختلافات کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے کیونکہ اس ملک کے حکام نے اُمت اسلامیہ کے دشمنوں کا استقبال کیا ، اربوں ڈالر کا تحفہ انہیں پیش کیا اور ان سے اربوں ڈالر کے معاملات کے معاہدے کئے گئے ۔

انہوں نے امریکی صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سعودی حکمراں کے رقص شمشیر کو ان کے جری ہونے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اگر سعودیہ نے دیگر عرب ممالک کے بادشاہوں اور امراء کو ریاض میں یکجا کر کے ٹرمپ کے ہاتھوں پر بیعت نہ کرائی ہوتی تو عرب ملتوں کی عزت و آبرو نہ جاتی اور ان کے جزبات مجروح نہ ہوتے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر