تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ہم فلسطین اور پوری مسلم امہ کے وفادار سپاہی ہیں /ارض فلسطین کا ایک ذرہ بھی غاصب صہیونیوں کو نہیں دیں گے

نیوزنور09جنوری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن نے کہا ہے کہ ان کہ جماعت ارض فلسطین کے ایک ذرے پربھی کسی کو افراط وتفریط کی اجازت نہیں دےگی۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۲ : // تفصیل

حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن :

ہم فلسطین اور پوری مسلم امہ کے وفادار سپاہی ہیں /ارض فلسطین کا ایک ذرہ بھی غاصب صہیونیوں کو نہیں دیں گے

نیوزنور09جنوری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن نے کہا ہے کہ ان کہ جماعت ارض فلسطین کے ایک ذرے پربھی کسی کو افراط وتفریط کی اجازت نہیں دےگی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن’’ڈاکٹر محمود الزہار‘‘نے کہا کہ سنہ 1948ء میں نام نہاد صہیونی ریاست کےقیام کےبعد آج تک جتنے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ مافیا نے غاصبانہ تسلط جمایا ہے وہ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین کےایک ذرے سےبھی دست بردار نہیں ہوں گےکیونکہ فلسطینی قوم نے اپنے وطن کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہمارا وطن ہمارا عقیدہ ہے اور اس میں کسی کمی بیشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈاکٹر الزھار نے مزید کہاکہ فلسطین کسی حکومت یا ریاست کی ملکیت نہیں بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی ملکیت ہےاور ہم  فلسطین اور پوری مسلم امہ کے وفادار سپاہی ہیں۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر2017ء کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ٹرمپ کے اس اعلان پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر