تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے عبوری صدر:
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایٹمی سمجھوتہ علاقائی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

نیوزنور09جنوری/اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے جوہری معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۷۱ : // تفصیل

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے عبوری صدر:

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایٹمی سمجھوتہ علاقائی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

نیوزنور09جنوری/اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے جوہری معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں قازقستان کے مستقل مندوب اور سلامتی کونسل کے عبوری صدر ’’غیرت عمراف‘‘ نے جوہری معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا ایٹمی سمجھوتہ علاقائی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے یہ یاد دہانی کرائی کہ قازقستان نے دو بار ایران کے جوہری مذاکرات کی میزبانی بھی  کی جہاں سے اس معاہدے کی کامیابی کا آغاز ہوا۔

صدر سلامتی کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے 9 مرتبہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے ایران کی کارکردگی تصدیق کی ہے جس کا ہم بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ درست سمت میں ہے لہذا تمام فریقین کو اس پر قائم رہنا ہوگا۔

غیرت عمراف نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیٰحدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے  کہا کہ وہ بحیثیت صدر سلامتی کونسل اس پر رائے نہیں دے سکتے ہیں تاہم اپنے ملک قازقستان کے نمائندے کے طور پر اپنے ملک کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے 12 اکتوبر 2017 کو جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کانگریس پر چھوڑ دیااوراب 90 دن کا اختتام قریب ہے اور امریکی صدر کو جنوری کے اوسط تک ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کی توثیق کرنا ہوگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر