تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
تہران سیکورٹی کانفرنس کے شرکاء:
امریکہ کی گمراہ کن پالیسی داعش کی طرح علاقائی سلامتی کیلئے انتہائی دہشتناک ہے

نیوزنور09جنوری/ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری عالمی سیکورٹی کانفرنس میں شرکاء نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ بیرونی مداخلت نہ صرف سلامتی کے لئے مددگار نہیں ہے بلکہ اس سے خطے میں عدم استحکام اور بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

استکباری دنیا صارفین۸۱۲ : // تفصیل

تہران سیکورٹی کانفرنس کے شرکاء:

امریکہ کی گمراہ کن پالیسی داعش کی طرح علاقائی سلامتی کیلئے انتہائی دہشتناک ہے

نیوزنور09جنوری/ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری عالمی سیکورٹی کانفرنس میں شرکاء نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ بیرونی مداخلت نہ صرف سلامتی کے لئے مددگار نہیں ہے بلکہ اس سے خطے میں عدم استحکام اور بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران سیکورٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکاء کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں مغربی ایشیائی خطے کے حساس اور نازک حالات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ خطی ممالک کے باہمی تعاون سے داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کا خطرہ کم ہوگیا ہے لیکن امریکہ کی گمراہ کن پالیسی کی وجہ سے علاقائی سلامتی کو نئے خطرات کا سامنا ہے۔

بیان مین کہا گیا ہے کہ خطے میں مہلک ہتھیاروں کی فراہمی، بیرونی طاقتوں کی مداخلت، غلط طرز کی حکمرانی، انتہا پسندی اور دہشتگردی، سائبر دہشتگردی، معاشی حالات کی خرابی، ماحولیاتی مسائل ان خطرات میں شامل ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مغربی ایشیا کے ممالک کو ایک جامع سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

تہران سیکورٹی کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق خطی ممالک کے باہمی تعاون کے ذریعے مغربی ایشیا میں مشترکہ اور جامع سلامتی کا قیام، خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ غیرعلاقائی طاقتوں کی مداخلت خطے میں بدامنی کی وجہ ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے نے فلسطینی قوم کے قانونی حقوق کی حمایت پر زور دیتےےہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کئے بغیر دنیا میں امن و سلامتی ناممکن ہے ۔

اعلامیے میں خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کی قابل قدر کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا اور اس حوالے سے خطی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے پائیدار سیکورٹی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

بیان مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ایشیا کی سلامتی کو برقرار رکھنا صرف خطی ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے طریقے سے ممکن ہے۔

یاد  رہے کہ تہران کی سیکورٹی کے عنوان سے دوسری کانفرنس کا آج بروز پیر ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاوہ ایران کے اسٹریٹجک خارجہ روابط کونسل کے سربراہ کمال خرازی اور 80 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ تہران سیکورٹی کانفرنس کا عنوان احترام، اعتماد، بات چیت، باہمی تعاون، سلامتی اور اجتماعی خوشحالی تھاجس کا مقصد مغربی ایشیا میں خطے کی سلامتی، چیلنجز اور نئے حالات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر