تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امام خامنہ ای:
ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اُکھاڑ کر پھینک دِیں

نیوزنور09جنوری/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اُکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۶۵۵ : // تفصیل

امام خامنہ ای:

ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اُکھاڑ کر پھینک دِیں

نیوزنور09جنوری/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اُکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی  امام خامنہ ای ‘‘نے قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ امریکی سامراجی طاقت کو ایران سے باہر نکال دیا اور اس کی جڑوں کو ملک سے اکھاڑ کرباہر پھینک دیا  لہذا دشمن اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے ۔

آپ نے فرمایا کہ اس بار بھی دشمن نے حالات سے بھر پور استفادہ کرنے کی کوشش کی اور دشمن کے ہر اول دستے نے بعض شہروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کی  سرکاری اور عوامی اموال کو نقصان پہنچایا لیکن عوام نے ایک بار پھر میدان میں نکل کر دشمن کی تازہ ترین سازشوں کو بھی ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایرانی عوام کی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کے خلاف استقامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر