تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ:
یروشلم القدس کے خلاف سازشیں فلسطینی کاز کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

نیوز نور09 جنوری/حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ  یروشلم القدس   کے خلاف  سازشیں  فلسطینی کاز کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۴۹ : // تفصیل

حزب اللہ لبنان کے ایگزیکٹو  کونسل کے سربراہ:

یروشلم القدس   کے خلاف  سازشیں  فلسطینی کاز کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

نیوز نور09 جنوری/حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ  یروشلم القدس   کے خلاف  سازشیں  فلسطینی کاز کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’سید ہاشم صیف الدین‘‘نےکہاکہ یروشلم القدس   کے خلاف  سازشیں  فلسطینی کاز کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  1948 ء میں  غاصب صیہونی رژیم کی تشکیل فلسطینیوں کیلئے ایک خطرناک پیشرفت تھی اورآج  فلسطینیوں کو جس حقیقی خطرے کا سامنا ہے وہ فلسطین کے خلاف ہونے والے سازشیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری اخلاقی اورمذہبی ذمہ داری ہے کہ اس حساس صورتحال میں فلسطین اورمقبوضہ یروشلم القدس کے دفاع میں جہاد کریں وہ  بھی ایسے وقت میں جب  بعض علاقائی حکومتیں اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرکے امریکہ کے ساتھ مل کر  مسلم ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

دوسری طرف سرزمین لبنان کے ایک اورعالم دین  شیخ نبیل قاؤک نے کہا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل حرمین شریفین ہے کہ جسے محبت و مہربانی اور مسلمانوں کے درمیان مصالحت و گذشت کا مرکز ہونا چاہئے وہ فتنے و اختلافات کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے کیونکہ اس ملک کے حکام نے اُمت اسلامیہ کے دشمنوں کا استقبال کیا ، اربوں ڈالر کا تحفہ انہیں پیش کیا اور ان سے اربوں ڈالر کے معاملات کے معاہدے کئے گئے ۔

انہوں نے امریکی صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سعودی حکمراں کے رقص شمشیر کو ان کے جری ہونے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اگر سعودیہ نے دیگر عرب ممالک کے بادشاہوں اور امراء کو ریاض میں یکجا کر کے ٹرمپ کے ہاتھوں پر بیعت نہ کرائی ہوتی تو عرب ملتوں کی عزت و آبرو نہ جاتی اور ان کے جزبات مجروح نہ ہوتے ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر