تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حزب اللہ لبنان کے سینئر رکن:
ایران میں حالیہ واقعات اسلامی نظام کی طاقت کا مظہر ہے

نیوز نور10جنوری/اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران میں افراتفری کا حامی ہے  اور ایران کے بعض شہرو ں میں جو کچھ بھی ہوا اس ملک کی جمہوریت کی علامت ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۷۹ : // تفصیل

حزب اللہ لبنان کے سینئر رکن:

 ایران میں  حالیہ  واقعات اسلامی نظام کی طاقت کا مظہر ہے

نیوز نور10جنوری/اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران میں افراتفری کا حامی ہے  اور ایران کے بعض شہرو ں میں جو کچھ بھی ہوا اس ملک کی جمہوریت کی علامت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’نواف موساوی‘‘نےکہاکہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران میں افراتفری کا حامی ہے  اور ایران کے بعض شہرو ں میں جو کچھ بھی ہوا اس ملک کی جمہوریت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن  اسلامی جمہوریہ ایران جو کہ مقاومتی محور کا اہم ستون ہے  کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  گذشتہ دنوں میں ایران میں  جو کچھ بھی ہوا  وہ اسلامی نظام کے طاقت کی علامت ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق کہاکہ مقاومتی محاذ نے فلسطین پر غیر متزلل  موقف اپنا یا ہے  اور دشمنوں کو اس مسئلے پر کبھی بھی اپنے منصوبے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

لبنانی قانون ساز نے کہاکہ  فلسطینیوں اورتحریک مقاومت حزب اللہ کے درمیان تعلقات پوری طرح مستقل ہیں۔

 لبنانی کی داخلی صورتحال اور نومبر کو سعد حریری کے استعفے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ  سعودی عرب نے استعفے کے بحران کے ذریعے لبنان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ سعد حریری کے استعفے سے ثابت ہوا کہ حتیٰ یورپی یونین بھی  لبنان میں امن واستحکام کی حامی ہے کیونکہ ان کے مفادات بھی لبنان کے استحکام سےجڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  تکفیری دہشتگرد گروہ داعش پرحزب اللہ کی فتح سے سعودی عرب کے سیخ پا ہونے کی وجہ ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر