تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
برطانوی سینئر سیاستدان:
ڈونالڈ ٹرمپ عصر حاضر کے سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر ہیں

نیوزنور10جنوری/برطانوی سابق وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونالڈ ٹرمپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۸ : // تفصیل

برطانوی سینئر سیاستدان:

 ڈونالڈ ٹرمپ عصر حاضر کے سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر ہیں

نیوزنور10جنوری/برطانوی سابق وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونالڈ ٹرمپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ’’جیک اسٹرا‘‘ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ ناقابل قبول لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے ، مجھے پتہ نہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے شاید انہیں بھی پتہ نہ ہو کہ کیا کررہا ہے اور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے تو اس سے جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کے حوالے سے سنگین نتائج سامنے آئیں گےکیونکہ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے دنیا اور بین الاقوامی برادری اس معاہدے کو بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے امریکی شرانگیزی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئےا نہوں نے کہا  کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ ان کو ایران کے ساتھ رابطہ نہ رکھنے پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

برطانیہ کے مشہور سیاستمدار نے مزید کہا کہ برطانیہ اور جرمن سمیت یورپی ممالک ایران کے ساتھ بینکنگ چینل کی بحالی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر