تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
کوریائی میڈیا:
مخالفین کی سازشی سیاست ناکام/ دونوں کوریائی ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز

نیوزنور10جنوری/ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کریا میں کشیدگی کو ہوا دینے کی استکباری قوتوں کی تمام تر شازشیں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ مشترکہ سرحدی علاقے پنمونجم میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئےہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۳۶ : // تفصیل

کوریائی میڈیا:

 مخالفین کی سازشی سیاست ناکام/ دونوں کوریائی ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز

نیوزنور10جنوری/ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کریا میں کشیدگی کو ہوا دینے کی استکباری قوتوں کی تمام تر شازشیں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ مشترکہ سرحدی علاقے پنمونجم میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئےہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جزیرہ نما کریا میں کشیدگی کو ہوا دینے کی استکباری قوتوں کی تمام تر شازشیں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ مشترکہ سرحدی علاقے پنمونجم میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح شروع ہوئے ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپک کھیلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی شرکت کا موضوع سرفہرست ہے تاہم ان مذاکرات میں ہر سطح پر کشیدگی کم کئے جانے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسیوں کے رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے اس عمل کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے این ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

دونوں کوریائی ممالک میں اتحاد سے متعلق جنوبی کوریا کے وزیر چوم یونگ گیون نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم جزیرہ نمائے کوریا کے بحران میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان مذاکرات میں اس سلسلے میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ دسمبر دو ہزار پندرہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلے براہ راست مذاکرات ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر