تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 19جنوری/ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی صدر کے کرادار کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ڈکٹیٹر ہیں اور سعودی عرب جیسی غیر جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/لبنانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نیوز نور 19جنوری/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈالنے سے عالمی امن کے لئے مشکل پیدا ہوگی۔

نیوزنور19جنوری/ایک عرب روز نامے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگيا ہے اور سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

نیوزنور19جنوری/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر :
ایرانی قوم نےوحدت کا مظاہرہ کرکے امریکی ،سعودی و اسرائیلی شیطانی مثلث کی آرزوئیں خاک میں ملا دیں

نیوزنور10جنوری/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے کہا ہے انقلاب اسلامی ایران امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کی آنکھوں کا کانٹا بنا ہوا ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۰۳ : // تفصیل

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر :

ایرانی قوم نےوحدت کا مظاہرہ کرکے امریکی ،سعودی و اسرائیلی  شیطانی مثلث کی آرزوئیں خاک میں ملا دیں 

نیوزنور10جنوری/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے کہا ہے انقلاب اسلامی ایران امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کی آنکھوں کا کانٹا بنا ہوا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ’’قمر عباس غدیری‘‘انقلاب اسلامی ایران کہ جس نے مشرق وسطیٰ میں سامراجی منصوبوں ذلت آمیز شکست سے دوچاکیا ہے امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کی آنکھوں کا کانٹا بنا ہوا ہے ۔

انہوں نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو شکست دینے کیلئے ایمانی قوت ہی کافی ہے ہم اللہ تعالیٰ کی توحید پہ یقین رکھتے ہیں جس کے سامنے کوئی طاقت و قوت سپر پاور نہیں ہے امریکہ کے دہشتگردانہ رویئے سے پاکستانی قوم کے اندر مزید اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم ہوئی ہے اور بیرونی دشمنوں کے مکروہ چہرے بھی مزید نمایاں ہوئے ہیں۔

موصوف صدر نے ایران میں ہونے والے احتجاجی واقعات کو امریکہ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا  کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو اسلامی انقلاب ایران آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسلامی ممالک میں اپنے پالتوں حواریوں کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں۔

قمر عباس غدیری نےمزید کہا کہ ایرانی قوم نے رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے حمایت میں اتحاد و وحدت کا اظہار کرکے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، صہیونی سوچ اور سعودی عرب کی آرزوئیں خاک میں ملا دی ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر